K چینی پولیس ٹیم کا گوادر کا دور ہ

اتوار 20 اکتوبر 2019 20:45

3گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2019ء) چین کے صوبہ گوانڈنگ کے ڈپٹی ڈائریکٹرجنرل پولیس مسٹریانگ ریہو کی سربراہی میںچائینہ پولیس کی ایک ٹیم نے گوادر کا دورہ کیاہے جہاں ڈی آئی جی مکران منیر احمدرائو چائینہ پولیس ٹیم کا استقبال کیااور اُنہیںگوادر پولیس لائن کا دورہ کرایا او رپولیس سے وابستہ مختلف معاملات پر ٹیم کو بریفنگ دی اس سے قبل چائینہ پولیس کی ٹیم نے کوئٹہ کا بھی دورہ کیا تھا جہاں آئی جی بلوچستان پولیس نے اُنہیں ویلکم کیا اور بلوچستان پولیس اور چین کی پولیس کے درمیان باہمی تعاون کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس اہلکاروں کی تربیت کے لئے جدید ٹریننگ اسکول کے قیام پر بھی زور دیا گیاگوادر دورہ کے موقع پر چائینہ پولیس ٹیم کے سربراہ مسٹریانگ ریہو کو گوادر سٹی،سی پیک اور گوادر پورٹ کے بارے میںبریف کیا گیا اور گوادر پولیس کو چین کی پولیس کی طرح جدید خطوط پر استوار کرنے پر بات چیت کی گئی اس موقع پر ایس ایس پی سیکورٹی ا سپیشل برانچ کوئٹہ حنیف بلوچ،ڈی پی اوگوادر نصیب اللہ،ایس ایس پی سیکیورٹی گوادر سمیت ایس ایس پی تربت حسین بخت لہڑی بھی موجود تھے۔

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں