بلوچستان اپنے منفرد جفررفیہ اورمختلف موسموں کے باعث زراعت اور مالدار ی کا اہم مرکز بن سکتا ہے،گورنر بلوچستان امان اللہ خان

پیر 4 نومبر 2019 22:57

بلوچستان اپنے منفرد جفررفیہ اورمختلف موسموں کے باعث زراعت اور مالدار ی کا اہم مرکز بن سکتا ہے،گورنر بلوچستان امان اللہ خان
گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 نومبر2019ء) گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے پر وگرام کے مطابق سرکاری اخراجات کو کم کرنے اور سرکاری املا ک کو عوام کے استعمال میں لانے کیلئے بہتر وسائل اور جامع منصو بہ بندی کے ذریعے موجود روشن امکانات کو بھر پور طر یقے سے بروے کار لا یا جاسکتا ہے اس ضمن میں گورنر ہاوس کوئٹہ نے متعلقہ محکوموں اور ما ہر ین کے تعا ون و رہنمائی سے پا ئلٹ پر وجیکٹ پر کام کا آغا ز کردیا ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے پیر کے روز گورنر بلوچستان ہاوس کو ئٹہ میں ڈائر یکٹر جنرل ایگر یکلچر جمعہ خان ترین کی قیادت میںوفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ملاقات میں سرکاراملاک کو عوام کے استعمال میں لانے ،سرکاری اخراجات کو کم کرنے حکومتی آمدن بڑھانے اور نئے امکانات پیدا کرنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر گورنر نے اس امر کو خوش آئند قرار دیاکہ بلوچستان اپنے منفرد جفررفیہ اورمختلف موسموں کے باعث زراعت اور مالدار ی کا اہم مرکز بن سکتا ہے اور بہت آ سانی سے سرکاری سطح پرکئی شعبوں کو ترقی دے کر حکومتی آمدن میں اضا فہ کیا جاسکتا ہے اور ہم سا ئنس اینڈ ٹیکنالوجی کے جد ید ثمرات سے استفاد کرسکتے ہیں ۔

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں