وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت اعلی سطحی اجلاس

گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے امور اور تعلیم اور صحت کے جاری منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا

جمعرات 23 جنوری 2020 21:41

وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت اعلی سطحی اجلاس
گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2020ء) وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت منعقد ہونے والے ایک اعلی سطحی اجلاس میں گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے امور اور تعلیم اور صحت کے جاری منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے شاہ زیب کاکڑ نے اجلاس کو بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر ظہور احمد بلیدی، وزیراعلی کے کوآرڈینیٹر عبدالرف رند، ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی وترقیات عبدالرحمن بزدار، سیکریٹری مواصلات، سیکریٹری صحت، کمشنر مکران ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر گوادر کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام اجلاس میں شریک ہوئے، اجلاس کو بتایا گیا کہ گوادر اولڈ سٹی کی ٹان پلاننگ، نکاسی آب، سڑکوں کی پختگی اور پانی کی فراہمی کے منصوبوں پر کام جاری ہے، تین ارب 80کروڑ روپے کی لاگت سے سورڈ ڈیم سے گوادر تک پانی کی پائپ لائن کی تنصیب کے بعد ڈیم سے گوادر کو پانی کی فراہمی کا آغاز کردیا گیاہے، گوادر کی تمام چھوٹی بڑی اسکیموں کو روڈ نیٹ ورک سے منسلک کیا جارہا ہے اور گوادر میں 90منزل تک ہائی رائز عمارتیں تعمیر ہوسکیں گی، اجلاس کو بتایا گیا کہ گوادر میں دس کروڑ روپے کی لاگت سے ٹراما سینٹر اور پندرہ کروڑ روپے کی لاگت سے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی نئی عمارت کی تعمیر کے کام کا آغاز کیاجارہا ہے، گوادر میں فٹ سال گرانڈ کی تعمیر کے علاوہ سپورٹس کمپلیکس بھی تعمیر کیا جائے گا جبکہ کوہ باطل پر سنسٹ پوائنٹ پارک رواں سال میں مکمل کرلیا جائے گا، اجلاس کو بتایا گیا کہ نیوٹان ہاسنگ اسکیم میں پارک کی تعمیر اور سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا کام بھی جاری ہے، اجلاس میں گوادر ماسٹر پلان کی منظوری کے تناظر میں جی ڈی اے کے بائی لاز کا جائزہ بھی لیا گیا جن کی منظوری کے بعد تعمیرات کے لئے این او سی کا اجرا شروع کردیا جائے گا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ گوادر اب عملی ترقی کررہا ہے اور اس کا شمار جلد دنیا کے ترقیافتہ شہروں میں ہوگا، گوادر کی ترقی مربوط حکمت عملی کے تحت کی جارہی ہے، وزیراعلی نے ہدایت کی کہ گوادر واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا پانی پارکوں، کارواش اور تعمیراتی کاموں کے لئے تجارتی طور پر استعمال میں لایا جائے اور حاصل ہونے والی آمدنی پلانٹ کو چلانے پر خرچ کی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت کی، وزیراعلی نے گوادر میں صحت اور تعلیم کے محکموں میں خالی اسامیوں پر اہلیت کے مطابق بھرتی کی ہدایت بھی کی۔

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں