سینیٹائزر واک تھرو گیٹ کی تنصیب کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے مدد گار ثابت ہوگی ‘میر ساجد اسحاق دشتی

اتوار 26 اپریل 2020 22:55

کوئٹہ۔ 26 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2020ء) گوادر کے سیاسی و سماجی شخصیت میر ساجد اسحاق دشتی کی جانب سے ادارہ ترقیات گوادر ہسپتال میں کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے سینیٹائزر واک تھرو گیٹ کی تنصیب کیا گیا ہے گیٹ کو گوادر کے سابق چیئرمین،معتبر رہنما مرحوم واجہ حاجی اسحاق دشتی کے نام سے منسوب کیا گیا ہے ان کاکہنا تھا کہ واک تھرو گیٹ کی تنصیب کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے مدد گار ثابت ہوگی واک تھرو گیٹ کی تنصیب کرونا سے نمٹنے کیلئے ایک چھوٹی سی کوشش ہے انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کرونا سے نمٹنے سے کیلئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں،گھر میں رہیں اور محفوظ رہیں حکومت کی جانب سے دئیے گئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں تاکہ اپنے آپ کو اور اپنے پیاروں کو کروانا وائرس سے محفوظ رکھ سکے انہوں نے کہا کہ کورونا وائر س سے بچاؤ کے لئے عوام کو سماجی فاصلے پر عملدآمد کویقینی بنا نے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

اگر ہم کچھ عرصہ احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے سیاسی، سماجی محفلوں سے گریز کریں تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں