پاکستان کی تقدیر بدل دینے والی گوادر پورٹ مکمل طور پر آپریشنل ہوگئی

3 سال کے دوران ہزاروں ملازمتیں پیدا ہوئیں، عالمی سرمایہ کار اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کیلئے تیار، گوادر فری زون سے ہر سال 10 ارب ڈالرز سے زائد کی معاشی سرگرمیاں ہوں گی

ہفتہ 5 جون 2021 20:51

پاکستان کی تقدیر بدل دینے والی گوادر پورٹ مکمل طور پر آپریشنل ہوگئی
گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2021ء) پاکستان کی تقدیر بدل دینے والی گوادر پورٹ مکمل طور پر آپریشنل ہوگئی، 3 سال کے دوران ہزاروں ملازمتیں پیدا ہوئیں، عالمی سرمایہ کار اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کیلئے تیار، گوادر فری زون سے ہر سال 10 ارب ڈالرز سے زائد کی معاشی سرگرمیاں ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ گوادر پورٹ پوری طرح آپریشنل ہے اور پورٹ ٹریفک بڑھانے پر توجہ دے رہے ہیں، گوادر فری زون کا دوسرا فیز 2 ہزار 21 ایکٹر پر محیط ہے اس وقت اس کی تیاری ہورہی ہے اور رواں سال کے اکتوبر میں وزیر اعظم عمران خان افتتاح کریں گے،گوادر اور فری زون کے ساتھ بننے والے شہر کو اوپر اٹھانے کے لیے متعدد منصوبے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین سی پیک اتھارٹی کے مطابق گوادر فری زون کا 60 ایکٹر پر محیط پہلا فیز مکمل ہوچکا ہے۔ 12 میں سے 6 فیکٹریاں مکمل ہوچکی ہیں جبکہ 3 فعال ہیں۔ گزشتہ ڈھائی سال کے دوران فری زون اور پورٹ نے 12 سو ملازمتیں پیدا کیں موجودہ ڈھانچہ فعال ہونے سے تقریباً 12 ہزار ملازمتیں متوقع ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ گوادر فری زون کا دوسرا فیز 2 ہزار 21 ایکٹر پر محیط ہے اس وقت اس کی تیاری ہورہی ہے اور رواں سال کے اکتوبر میں وزیر اعظم عمران خان افتتاح کریں گے۔

فیز 2 کے لیے بھرپور انداز میں تیاری ہورہی ہے۔ چین پورٹ ہولڈنگ نے ایک سرمایہ کار لائن اپ کیا ہے جسے 16 سو ایکٹر اراضی درکار ہے۔ سرمایہ کار نے 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا عندیہ دیا ہے سرمایہ کار کے مطابق 16 سو ایکٹر پر محیط فیکٹری میں 30 ہزار ملازمتوں کے مواقع ہوں گے جبکہ گوادر اور فری زون کے ساتھ بننے والے شہر کو اوپر اٹھانے کے لیے متعدد منصوبے شامل ہیں۔

عاصم سلیم باجوہ کے مطابق ایک ایکسپریس شاہراہ تعمیر کرائی جارہی ہے جو ترسیلات گڈز کے لیے استعمال ہوگی اور ایم 8 اور ایم 10 کے لیے راستہ فراہم کرے گا ٹرانسپورٹ کو اس ایکسپریس کی وجہ سے شہر میں داخل ہونے کی ضرورت نہیں ہوگی اس کا 94 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اور افتتاحی تقریب میں یہ منصوبہ بھی شامل ہوگا جبکہ گوادر پورٹ پر ایئر پورٹ کی تعمیرات کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔

ٹرمینل اور لاؤنج کی تعمیرات کے لیے غیرمعمولی تعداد میں کرینز کام کررہی ہیں۔سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین کا مزید بتانا ہے کہ ووکیشنل ٹریننگ ادارے بھی تعمیر کے آخری مراحل میں ہیں اور اکتوبر تک مکمل ہوجائیں گے اور وہاں طالبہ کی ٹریننگ شروع ہوجائے گی۔ وزیر اعظم عمران خان نے مجھے گوادر میں ملازمتیں فراہم کرنے اور بچوں کی فنی تربیت کے لیے خصوصی زور دینے کی ہدایت کی ہے۔ اس کے علاوہ 100 بستروں کا ایک ہسپتال بن رہا ہے، یہ منصوبہ چینی صدر کی جانب سے گفٹ کی صورت میں ملا ہے، ہسپتال کی بنیادیں تعمیر ہوچکی ہیں۔

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں