پاکستان سمندری وسائل اور بلیو اکنامی سے مستفید ہونے کیلئے پر عزم ہے ، صدر مملکت

سینٹرل ایشیائی ممالک سے تجارت کے لیے رابطہ سڑکوں کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے ، عارف علوی کا خطاب

جمعہ 21 جنوری 2022 19:11

پاکستان سمندری وسائل اور بلیو اکنامی سے مستفید ہونے کیلئے پر عزم ہے ، صدر مملکت
گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2022ء) صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان سمندری وسائل اور بلیو اکنامی سے مستفید ہونے کیلئے پر عزم ہے ،سینٹرل ایشیائی ممالک سے تجارت کے لیے رابطہ سڑکوں کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔گوادر میں سیکیورٹی فورسز کے افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہاکہ پاکستان سمندری وسائل اور بلیو اکنامی سے مستفید ہونے کیلئے پر عزم ہے ،گوادر پورٹ نہ صرف معاشی طور پر بلکہ دفاعی اعتبار سے بھی اہم ہے۔

عارف علوی نے کہاکہ سینٹرل ایشیائی ممالک سے تجارت کے لیے رابطہ سڑکوں کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔ صدر مملکت نے کہاکہ علاقائی روابط اور تجارت کے فروغ کے ساتھ بحری معیشت پر بھی توجہ مرکوز کرنی ہوگی، سینٹرل ایشائی ممالک افغانستان کے راستے گوادر پورٹ تک تجارت کے لیے بے چین ہیں ۔

(جاری ہے)

عارف علوی نے کہاکہ افغانستان میں 40 سال بعد امن آیا ، پاکستان نے 40 لاکھ افغان مہاجرین کو پناہ فراہم کی ، افغانستان میں مستقل امن سے ہماری معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہونگے ۔

عارف علوی نے کہاکہ ہمیں انسانیت اور اخلاقیات کا درس دینے والی اقوام کورونا کے خلاف ہماری حکمت عملی کی معترف ہیں ، کورونا کے خلاف بروقت فیصلوں سے نہ صرف عوام کو فائدہ ہوا بلکہ ملکی معیشت کو بھی فائدہ پہنچا۔ عارف علوی نے کہاکہ پاکستان کی تمام فورسز نے ملک کے دفاع اور مشکل کی ہر گھڑی میں اپنا مثبت کردار ادا کیا ، سائبر جنگ دیگر مہلک ہتھیاروں سے زیادہ خطرناک ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان پر متعدد بار سائبر حملے کیے جاچکے ، سیکیورٹی فورسز کو اس سے بچنے کے لیے تیار کرنا ہوگا۔

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں