کوئٹہ، ریکوڈک منصوبے کا نیا معاہدہ بلوچستان کے مفاد میں ہے ،وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو

ہفتہ 22 جنوری 2022 00:08

گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2022ء) وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے گوادر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ریکوڈک منصوبے کا نیا معاہدہ بلوچستان کے مفاد میں ہے ریکوڈک کا نئے معاہدے میں بلوچستان کا حصہ تصور سے ذیادہ حد تک بڑھادیا گیا ہے انہوں نے کہا اس سے پہلے ریکوڈک میں بلوچستان کا حصہ صرف دو فیصد تھا ریکوڈک میں سی ایس آر تین فیصد سے بڑھا کر ساڑھے چھ فیصد کردی گئی ہے ریکوڈک کے پرانے معاہدے کے شیئر ہولڈر کمپنی اپنا حصہ فروخت کرکے نکلنا چاہتی ہے انہوں نے کہا ہم نے وفاقی حکومت سے گزارش کی ہے کہ کمپنی کا حصہ خرید کر بلوچستان کیلئے مختص کردیں ریکوڈک میں کام کرنے والی کمپنی کام شروع کرنے سے قبل علاقے کے انفراسٹرکچر اور ترقیاتی منصوبوں پر چالیس ارب روپے خرچ کرنے کی پابند ہوگی انہوں نے کہا گوادر کو ایران کے ٹوففٹی بارڈر سے بجلی کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے ماہ رواں میں نمائندہ وفد ایران کے دورے پر روانہ ہوگا وزیراعلی بلوچستان نے بتایا کہ چھ ماہ کے عرصے میں گوادر کو ایران سے مذید ایک سو میگاواٹ بجلی کی فراہمی شروع ہوگی انہوں نے کہا مکران کو نشینل گرڈ سے منسلک کرنے کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے انہوں نے کہا ضلع گوادر میں غیر قانونی ٹرالرنگ کی روک تھام کیلئے سخت اقدام کرنے کے احکامات دیئے ہیںپاکستان کوسٹ گارڈز، ایم ایس اے اور میرین بھی غیر قانونی ٹرالرنگ کی روک تھام کیلئے فشریز کی معاونت کریں گے انہوں نے کہا گوادر میں سست روی کے شکار وفاقی اور صوبائی پروجکٹس سمیت سی پیک کے منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے گوادر میں صدرمملکت، ڈپٹی اسپیکر اور کورکمانڈر بلوچستان اور سی پیک اتھارٹی کی موجودگی سے ثابت ہے کہ ہم سب ایک پیج پر ہیں انہوں نے کہا تعاون کرنے پر بلوچستان حکومت وزیر اعظم اور آرمی چیف کے شکر گزار ہے پاکستان کسٹم بارڈر چیک پوسٹس تک محدود ہوگی بارڈر کے علاوہ شاہراں پر کسٹم کو چیک پوسٹیں نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں