وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ڈسٹرکٹ کرکٹ کمیٹی اور فٹبال ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

ہفتہ 22 جنوری 2022 16:46

وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ڈسٹرکٹ کرکٹ کمیٹی اور فٹبال ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے ڈسٹرکٹ کرکٹ کمیٹی اور فٹبال ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے چیئرمین میر عبدالغفور کلمتی ٹرسٹ میرارشد کلمتی کی سربراہی میں ملاقات کی ۔اس موقع پر ایم پی اے گوادر میر حمل کلمتی چیف سیکریٹری بلوچستان مطہرنیاز رانا کمشنر مکران اور ڈپٹی کمشنر گوادر بھی موجود تھے ۔

ملاقات میں ضلع گوادر میں کرکٹ اور دیگر کھیلوں کے فروغ سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر کھیل اور کھلاڑیوں کے مسائل کے حل اور کھیلوں کے فروغ کے لئے فوری طورپراقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سینیٹر محمد اسحاق کرکٹ اسٹیڈیم گوادر کی مینٹینس کے لئے بہت جلدگراؤنڈ سٹاف کی تعیناتی کی جائے گی اور گوادر میں جلد بلوچستان پریمئیر کرکٹ لیگ منعقد کی جائے گی وفد نے گوادر کے کرکٹرز کی جانب سے وزیراعلی اور ایم پی اے گوادر میر حمل کلمتی کا شکریہ ادا کیا کہ پہلی مرتبہ کسی وزیراعلی کی جانب سے کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کے مسائل کے حل کے لئے فوری طور پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جس سے گوادر میں کرکٹ اور دیگر کھیلوں کو فروغ حاصل ہوگااور باصلاحیت کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مواقع ملیں گے۔

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں