وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر گوادر پہنچ گئے

مقامی ماہی گیروں سے ملاقات ،انڈس اسپتال اور گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مابین عالمی معیار کے اسپتال کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط ، امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ لی

جمعہ 24 جون 2022 22:42

گوادر (آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر گوادر پہنچ گئے اس موقع پر ان کے ہمراہ وفاقی وزیر خرم دستگیر ،مولانا اسد محمود، سید نوید قمر، نوابزادہ شاہ زین بگٹی، احسن اقبال ،آغا حسن بلوچ، وزیر مملکت ڈاکٹر مصدق ملک، معاونینِ خصوصی طارق فاطمی اور سید فہد حسین وزیراعظم کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

وزیرِ اعظم نے دورہ گوادر کے موقع پر مقامی ماہی گیروں سے ملاقات ،انڈس اسپتال اور گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مابین عالمی معیار کے اسپتال کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی سرپرستی کی علاوہ ازیں وزیرِ اعظم کو گوادر میں جاری ترقیاتی منصوبوں بشمول گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ، پاور پراجیکٹس، انفراسٹرکچر ،امن و امان کی صورتحال پربریفنگ دی گئی ۔

وزیراعظم نے ایران سے ضلع گوادر کو سو میگاواٹ اضافی بجلی کی فراہمی کے مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کرنے کے تقریب میں شرکت کی ۔

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں