قا نو نی تجا رت کی را ہ میں حا ئل کسی قسم کی رکاوٹ قبول نہیں ،رضادشتی

چیمبرز کابزنس کمیونٹی کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے گراں قدر خدما ت رہی ہیں اس کے عہدیداران و ممبرا ن بزنس کمیونٹی کا موثر آ واز بنے ہیں،کلکٹرکسٹم گوادر

جمعہ 29 جولائی 2022 22:15

گوادر /کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2022ء) کلکٹرکسٹم گوادررضا دشتی نے کہا ہے کہ قا نو نی تجا رت کی را ہ میں حا ئل کسی قسم کی رکاوٹ قبول نہیں ،چیمبرز کابزنس کمیونٹی کو درپیش مشکلات کے حل کے لئے گراں قدر خدما ت رہی ہیں اس کے عہدیداران و ممبرا ن بزنس کمیونٹی کا موثر آ واز بنے ہیں۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے گزشتہ روز گوادر میں ایوان صنعت و تجا رت کو ئٹہ بلو چستان کے صدر فدا حسین دشتی گوادر چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سنیئر نا ئب صدر شمس الحق کلمتی ،ہو ت غفوردیگر پر مشتمل وفد سے با ت چیت کر تے کیا۔

ملاقات کے دوران پنجگور سے لیکر جیو نی تک کی بزنس کمیونٹی کو درپیش مشکلا ت اور ان کے حل کے حوالے سے سیر حاصل تبا دلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فداحسین دشتی اور شمس الحق کلمتی نے کہا کہ ہم قانو نی تجا رت کا فروغ چا ہتے ہیں اس سلسلے میں چیمبر ز نے ہمیشہ کسٹم کلکٹریٹ و دیگر متعلقہ اداروں و محکموں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا ہے ۔ انہوں نے گیٹ ویز 250، ردیگ پشین اور پنجگور بارڈر پر بزنس کمیونٹی کو درپیش مشکلات سے کلکٹرکسٹم کو آ گا ہی دی اور امید ظا ہر کی کہ وہ اس سلسلے میں متعلقہ حکام کو فو ری ہدایات جا ری کریں گے۔

اس موقع پر کلکٹر کسٹم گوادر رضا دشتی نے کہاکہ ہما ری روز اول سے ہی کو شش رہی ہے کہ قانونی تجا رت کی را ہ میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ہوں اس سلسلے میں ہما ری پا لیسی زیر و ٹالرنس کی ہیں۔ انہوں نے چیمبرز کی قانونی تجا رت کے سلسلے میں کردار کو سراہا اور کہا چیمبر ز کے عہدیداران و ممبرا ن کسٹم اور دیگر اداروں و محکموں اور بزنس کمیونٹی کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہے ہیں جو قابل ستا ئش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہما ری کو شش ہے کہ محدود وسائل میں رہتے ہو ئے تجا رت پیشہ افراد کو سہولیات کی فرا ہمی ممکن بنا ئی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں