بلو چستان کی ترقی ہمارا طرہ امتیاز اور گڈ گورننس ہماری اولین ترجیح ہوگی، جا م کما ل عا لیا نی

گوادر کا مستقبل روشن ہے ، انسانی وسائل کی فراہمی، تعلیم کو ترقی دینگے،صحافیوں سے گفتگو

اتوار 8 جولائی 2018 19:00

گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جولائی2018ء) بلو چستان عوامی پا رٹی کے مر کزی صدر جا م کما ل عا لیا نی نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی عوام کے وسیع تر مفاد کیلئے بنائی گئی ہے،2018 کے انتخابات میں جوش اور جذبے سے حصہ لے رہے ہیں۔ بلو چستان کی ترقی ہمارا طرہ امتیاز ہوگا، گڈ گورننس ہماری اولین ترجیح ہوگی، گوادر کا مستقبل روشن ہے ، انسانی وسائل کی فراہمی، تعلیم اور روزگار کو ترقی دینگے۔

ان خیالات کااظہار بلوچستان انہوں نے پرنس احمد علی، بلوچستان عوامی پارٹی حلقہ پی بی 51گوادر کے نامزد امید وار میریعقوب بزنجو، بلو چستان عوامی پارٹی مکران کے کنو ینر عبدالغفور ہوت،میر ابو بکر دشتی اور ضلع کونسل گوادر کے وائس چیئر مین نعمت اللہ ہوت کے ہمراہ گوادرپر یس کلب کے پروگرام حال احوال میں گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی بلوچستان کے عوام کی خوشحالی اور وسیع تر مفاد کیلئے بنائی گئی ہے پارٹی پروگرام کی تشکیل اور عام انتخابات میں کا میابی کے لیئے مکران کے دورہ پرآئے ہیں مکران کی گوادر اور سی پیک کی وجہ سے بہت بڑی اہمیت ہے اس خطہ سے پاکستان کا روشن مستقبل وابستہ ہے گزشتہ ادوار میں وفاقی حکومت اور ہمارے مابین مثالی تعلقات نہ ہونے سے بلوچستان کی ترقی میں مستحکم میں کردار ادا نہ کرسکے آج سیاست میں نظر یات اور اصولوں کی کمی پائی جاتی ہے سیاسی پارٹیوں نے عوام کو ما یوس کیا ہے لیکن بلوچستان عوامی پارٹی امید کی نئی کرن ہے وفاق کے ساتھ مر بوط تعلقات استوار کر کے اپنے عوام کی مثالی خدمت کو ممکن بنائینگے۔

انہوں نے کہا کہ انسانی وسائل کی ترقی روزگار کی فراہمی سمیت تعلیم اور صحت کی سہو لیات مستحکم کرنا ہمارا مشن ہوگا گوادر کی اہمیت کلیدی اہمیت کا حامل ہے گوادر کو مسائل کا شکار نہیں ہونا چاہیے تھا لیکن سابقہ نمائندوں کی کمزور پالیسیو ں کی وجہ سے گوادر جیسا اہمیت والا شہر کسمپرسی کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار حاصل کر نے کے بعد گڈ گورنس ہماری اولین ترجیح ہوگی کیونکہ گڈ گورننس سے ہی عوامی مسائل حل ہوسکتے ہیں بلوچستان کی ترقی میں لازوال کر دار ادا کرینگے جسے عوام مدتوں تک یاد رکھیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ صحافت ریاست کا اہم ستون ہے مثبت اور تعمیر ی صحافت سے عام آدمی کے مسائل اجاگر ہوتے ہیں اور پھر حل کی طرف مراجعت کر تے ہیں گوادر پر یس کلب کی یہ عالی شان بلڈنگ اس بات کا ثبوت ہے کہ یہاں مثبت اور تعمیر ی صحافت کی بنیادیں مضبوط ہیں ۔ گوادر پر یس کلب نئے نوجوان صحافیوں کو بھی مواقع فراہم کرے انہوں نے گوادر پر یس کلب کے لیئے اپنی طرف سے تین لاکھ روپے گرانٹ کا بھی اعلان کیا۔ درایں اثناء گوادر پر یس کلب کی کابینہ اور جملہ اراکین نے گرانٹ کے اعلان پر جام کمال عالیانی کا شکر یہ ادا کیا ہے ۔

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں