ضلع گوادر میں بھی شجر کاری مہم کا بھر پور انداز میں آغاز کردیا گیا

پیر 3 ستمبر 2018 21:47

گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2018ء) ملک بھرکی طرح گرین پاکستان پروجیکٹ کے تحت ضلع گوادر میں بھی شجر کاری مہم کا بھر پور انداز میں آغاز کردیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم کی خصوصی ہدایت پر محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام پودے لگائے گئے ۔ شجر کاری مہم میں اسسٹنٹ کمشنر گوادر سوبان دشتی ، ارشد جمالی ، پاکستان نیوی ، پاکستان کوسٹ گارڈ اور محکمہ جنگلات کے آفیسر وارث علی سمیت سول و عسکری حکام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور پودے لگائے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سوبان دشتی و دیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے شجر کاری کے بہت سے فوائد ہیں اس سے موسمی تبدیلیوں سے بچا جاسکتا ہے انہوں نے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ پودے لگا کر ہمیںانکی بھر پور نگہداشت پر توجہ بھی دینا چاہیئے تاکہ یہی درخت ہمارے ماحول کو آلودگی سے بچائیں اور ہم ایک خوشگوار ماحول میں زندگی گزاریں۔ انہوں نے گوادر کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس اہم نوعیت کی مہم میں بھر پور حصہ لیں تاکہ ضلع گوادر سمیت صوبہ بھر کو سر سبز و شاداب بنایا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں