ٓگوادر،لیویز فورس ختم ،تمام بی ایریا اے ایریا میں تبدیل ،لیویزفورس کوپولیس میں ضم کردیاگیا

ہفتہ 18 مئی 2019 21:10

گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2019ء) لیویز فورس کوختم کردیاگیا،تمام بی ایریا ،اے ایریا میں تبدیل ،لیویزفورس کوپولیس میں ضم کردیاگیا،لسبیلہ سے لیکر ایرانی بارڈرتک پولیس تعینات رہے گی ،مکران کوسٹل ہائی وے پر بھی پولیس کو تعینات کیاجائے گا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا،کوئٹہ بھی شامل ہے تفصیلات کے مطابق ہوم ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹیفکشن نمبر2264/236کے مطابق ضلع گوادراور ضلع لسبیلہ کے لیویز فورس کو پولیس کے ماتحت کردیاگیا ہے تما م بی ایریا ختم کرکے اُنہیں اے ایریا میں تبدیل کردیاگیا ہے جبکہ کوئٹہ میں بھی لیویز کو پولیس میں ضم کردیاگیا ہے زرائع کے مطابق لسبیلہ سے لیکرجیونی ایرانی بارڈرتک پولیس تعینات رہے گی جبکہ مکران کوسٹل ہائی وے پر پولیس اہلکار تعینات ہونگے لیویز فورس کی پولیس میں ضم ہوجانے کی خبر سے ضلع بھر کے لیویز اہلکاروں میں بے چینی پھیل گئی ہے انکے مطابق لیویزفورس ایک ایمانداراور محنتی فورس ہے اسے پولیس میں ضم کرکے اسکی ساخت کو خراب کیاجارہا ہے

متعلقہ عنوان :

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں