گوادرکی سول سوسائٹی پی ٹی ایم کے خلاف میدان میں اُترآئی،احتجاجی ریلی

منگل 28 مئی 2019 23:39

گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2019ء) گوادرکی سول سوسائٹی پی ٹی ایم کے خلاف میدان میں اُترآئی ،احتجاجی ریلی ،پی ٹی ایم ایک دہشت گردتنظیم ہے ،مظاہرین کا پی ٹی ایم کے خلاف شدیدنعرہ بازی تفصیلات کے مطابق گوادرسے وابستہ سول سوسائٹی کے نام سے لوگوں نے پشتون تحریک موومنٹ کے خلاف شدیداحتجاج کیا گاڑیوں کے ایک بڑے قافلے پر مشتمل لوگوں نے کشتی چوک سے لیکر سیرت النبی چوک تک ایک ریلی نکالی مظاہرین پلے کارڑاُٹھارکھے تھے جن پر پی ٹی ایم کے خلاف نعرہ درج تھے جبکہ پاک فوج زندہ باد پاکستان زندہ باد جیسے نعرہ بھی درج تھے مظاہرین نے کہاکہ پشتون تحریک موومنٹ ایک دہشت گرد تنظیم ہے اور منظورپشتین ایک قومی غدارہے مظاہرین نے کہاکہ انڈیااور افغانستان ایجنٹ پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے اور پی ٹی ایم جیسی تنظیموں کو سامنے لاکر اپنے ہدف کو نشانہ بناتے ہیں لیکن پاکستانی عوام اب ایسے دہشت گردتنظیموں کا مقابلہ کریگی ۔

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں