ڈائریکٹریکٹ فشریزہیڈآفس کی منتقلی کے خلاف ماہی گیرسڑکوں پر نکل پڑے،فیصلے کے خلاف ریلی ،پسنی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

پیر 17 جون 2019 23:37

گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2019ء) ڈائریکٹریکٹ فشریزہیڈآفس کی منتقلی کے خلاف ماہی گیرسڑکوں پر نکل پڑے،فیصلے کے خلاف ریلی ،پسنی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ،پسنی کے ماہی گیروں کے ساتھ امتیازی سلوک بند ہونا چاہیے منتقلی کا زمہ دار موجودہ صوبائی حکومت ہے ،ایک سازش کے تحت ایک ضلع کے لوگوں کو آپس میں دست وگریبان کیا جارہاہے ،احتجاجی مظاہرین سے ماہی گیرنمائندہ منظور مقبول ،بی این پی (مینگل ) بی این پی (عوامی ) کے رہنمائوں کاخطاب تفصیلات کے مطابق عرضہ درازسے پسنی میں قائم محکمہ فشریز کی ڈائریکٹریٹ فشریزآف بلوچستان ہیڈآفس کو دوسری جگہ منتقل کرنے کے خلاف پسنی ماہی گیر ویلفیئرسوسائٹی کی جانب سے ایک ریلی نکالی گئی ریلی میں مقامی ماہی گیروں سمیت مختلف سیاسی پارٹیوں کے نمائندگان بھی شریک رہے ہیں مطاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڑاُٹھارکھے تھے جن پر فشریزہیڈآفس کی دوسری جگہ منتقل کرنے کے خلاف نعرہ درج تھے پسنی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرین نے منظورقمبول نے کطاب کرتے ہوئے کہاکہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ سی پیک کے دامن میں بسنے والا شہر تاریخی شہر پسنی آج گونا گون مسائل کا شکار ہے انہوں نے کہاکہ حکومت بلوچستان نے پسنی کو فش سٹی یعنی ماہی گیروں کی بستی قراردیاہے لیکن پسنی کے ماہی گیرآج دووقت کی روٹی کامحتاج ہوگئے ہیں اور ھکمران طبقہ ماہی گیروں کے منہ سے انکا نوالہ چھین رہی ہے احتجاجی مظاہرین سے بی این پی (مینگل ) کے رہنما اور سابق تحصیل نائب ناظم پسنی غلام نبی بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فشریزہیڈآفس کی دوسری جگہ منتقل کرنے کا زمہ دارموجودہ صوبائی گورنمنٹ ہے اور یہ عمل ایم پی اے گوادرمیر حمل کلمتی کے خلاف ایک سازش ہے جس کی ہم بھرپورمذمت کرتے ہیں اور کچھ لوگ اس سازش کو ایم پی اے میر حمل کلمتی کے کھاتے میں ڈالنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں سال 2008میں بھی اسی طرح ایک سازش رچایاگیا تھا جسے ایم پی اے میر حمل کلمتی نے ناکما بنادیا تھا انہوں نے کہاکہ میر حمل کلمتی نے ہمیں یقین دہانی کرائی ہے کہ پسنی کے ماہی گیروں کے ساتھ کسی بھی طرح کی زیادتی نہیں ہوگی مظاہرین نے کہاکہ ایک جانب پسنی فش ہاربر جیٹی کی بحالی کے کام کو روکا گیا ہے اور دوسری جانب پسنی کے ماہی گیروں پر سمندر میں شکار کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے انہوں نے کہاکہ پسنی کے ماہی گیروں کے ساتھ ظلم اور بربریت کی انتہاکردی گئی ہے اور سیاسی نمائندوں کی وجہ سے پسنی کے عوام عذاب میں مبتلا ہوچکے ہیں انہوں نے کہاکہ پسنی میں قائم فشریزہیڈآفس کو دوسری جگہ منتقل کیا جارہاہے اور اس پر پسنی کے ماہی سمیت سیاسی پارٹیاں احتجاج کررہی ہیں تو کہا جارہاہے کہ ہم تعصب کررہے ہیں ہم تعصب نہیں کررہے بلکہ اپنے حقوق کا دفاع کررہے ہیں جنہیں سلب کیاجارہاہے انہوں نے کہاکہ پسنی کے ماہی گیروں سے محکمہ فشریز بلوچستان کو کروڑوں روپے کی انکم ہورہی ہے لیکن کوئٹہ میں براجمان بیوروکریسی فشریز جیسے ادارہ کو تباہ کرنا چاہتی ہے مطاہرین نے فشریزبلوچستان کے مشیرحاجی اکبر آسکانی سے مطالبہ کیا کہ فشریز ہیڈاافس کی پسنی سے دوسری جگہ منتقل کرنے کو فوری طورپر روکا جائے۔

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں