گوادر ،پسنی فش ہاربراتھارٹی جیٹی کی زبوں حالی کا زمہ دارحکمران طبقہ ہے ، امان جمعہ کلانچی

پیر 17 جون 2019 23:37

گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2019ء) سابق یوسی چیئرمین اور بی این پی (مینگل ) کے سرکردہ رہنما امان جمعہ کلانچی نے اپنے جاری بیان میں کہاہے کہ پسنی فش ہاربراتھارٹی جیٹی کی زبوں حالی کا زمہ دارحکمران طبقہ ہے ،پسنی کے سینکڑوں ماہی گیر آج نان شبینہ کا محتاج ہوکر رہ گئے ہیں حکمران نہیں چاہتے کہ پسنی ترقی کرے ایک سازش کے تحت پسنی جیٹی کی بحالی کو روکاگیا ہے انہوں نے کہاکہ پسنی کے ماہی گیروں کے ساتھ جتنا ظلم موجودہ حکومت کے دوران ہورہاہے اسکی کوئی مثال نہیں ملتی ،پسنی کے ماہی گیر اپنے حقوق کے لیئے سڑکوں پر نکل پڑے ہیں اور حکمران طبقہ چھین کی بانسری بجا رہے ہیں ماہی گیرجو ملکی معیشت میں کلیدی کرداراداکرتے ہیں آج کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبورہوچکے ہیں انہوں نے کہاکہ گزشتہ چالیس سالوں سے پسنی شہر میں قائم محکمہ فشریز کے ہیڈآفس کو دوسری جگہ منتقل کردیاگیا ہے وہ ماہی گیر جنہیں محکمہ فشریز بلوچستان کی جانب سے کچھ سہولیات مل رہی تھیں اب انہیں سہولیات بھی نہیں ملینگی اس طرح کا رویہ دشمنوں کے ساتھ بھی نہیں کیاجاتا انہوں نے کہاکہ پسنی کے ماہی گیروں کو دیوارسے لگانے کا عمل انتہائی تشویشناک ہے اور ہم بحثیت علاقائی شخصیت اس کی مذمت کرتے ہیں اورماہی گیر جس طرح کا احتجاج کرینگے ہم ان کے ساتھ ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں