گوادر کے ساحلی کنارے سینڈ آرٹ مقابلے کا انعقاد،مکران سمیت ساحلی علاقے گڈانی سے بھی فنکار شامل ہوئے

پیر 11 نومبر 2019 23:40

گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2019ء) ڈسٹرکٹ گورنمنٹ،بامسار اور ازم آزمان نامی تنظیم کے زیر اہتمام گوادر کے ساحلی کنارے سینڈ آرٹ مقابلے کا انعقاد کیا گیا ،مقابلے میں مکران سمیت ساحلی علاقے گڈانی سے بھی فنکار شامل ہوئے ہیں،مقابلے میں مجموعی طور 19ٹیموں کے 74 آرٹسٹوں نے حصہ لیا ہے جس میں خواتین آرٹسٹ بھی شامل ہیں ،گوادر میں یہ دوسرا سینڈ آرٹ کا مقابلہ ہے جس میں لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے ،پاک آرمی کے کرنل فیصل مقبول آفریدی سمیت دیگر مکتبہ فکر کے لوگوں نے سینڈ آرٹ کے مقابلے میں حصہ لینے والے آرٹسٹوں کے فن پاروں کو سراہا اور اس موقع پر گوادر کے اہم سماجی اور سیاسی شخصیت میر ارشدکلمتی نے کہا کہ گوادر سٹی میں اس طرح کے پروگرام کا انعقاد انتہائی اہمیت رکھتا ہے اور آج ان آرٹسٹوں نے کمال کے فن پارے بنائی ہیں انہوں نے کہا کہ سمندر کے گیلے ریت سے مختف مضوعات پر فن پارے بنانا انتہائی مشکل کام ہے لیکن آرٹسٹوں نے جس محنت اور لگن سے کام کیا ہے وہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے سینڈ آرٹ مقابلے کے بعد بلدیہ پارک گوادر میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں سابق نگران صوبائی وزیر اور ڈائریکٹر بورڈ آف انوسمنٹ بلوچستان کے ممبر میر نوید کلمتی نے خطاب گوادر میں بشمول پسنی میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے اور آرٹسٹ عموما باذوق انسان ہوتے ہیں اور باذوق انسان ہی زندگی کے مختلف شعبوں میں کامیاب ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت گوادر سمیت پسنی میں مختلف شعبوں پر کام کررہی ہے اور صوبائی حکومت گوادر میں آرٹس کے شعبے میں مزید بہتری لانے کے لیے کوشش کررہی ہے انہوں نے کہا کہ یہ گوادر سے منعقدہ عوامی نمائندوں کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ گوادر اور پسنی میں آرٹس کے شعبے کو ترقی دیں ۔

(جاری ہے)

پروگرام کے آخر میں سینڈ آرٹس میں مقابلہ میں حصہ لینے والے آرٹسٹوں میں انعامات تقسیم کیے گئے اور مقابلے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے آرٹسٹوں میں شیلڈ تقسیم کیے گئے ۔

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں