پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی اور پاکستان کسٹم اتھارٹی کا پاکستانی سمندری حدود میں منشیات کے اسمگلروں کے خلاف مشترکہ آپریشن ،بڑی مقدار میں منشیات برامد

جمعرات 30 اپریل 2020 23:05

گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2020ء) گوادر کے علاقے جیونی میں پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی اور پاکستان کسٹم اتھارٹی کا پاکستانی سمندری حدود میں منشیات کے اسمگلروں کے خلاف مشترکہ آپریشن ،بڑی مقدار میں منشیات برامد کرلی آمدہ اطلاعات کے مطابق دوماہی گیری کشتیاں ال محمدی اور ال مبین سے بڑی مقدار میں چرس اور کرسٹل برامد کرکے 16 افراد کو گرفتار کرلیا گیا برآمد ہونے والی منشیات میں 2410کلو گرام چرس ،181کلو گرام آئس کرسٹل اور 133کلو گرام بران کرسٹل شامل ہے۔

(جاری ہے)

منشیات کو کشتیوں کے خفیہ حصوں میں بنائے گئے جگہوں پر چھپایا گیا تھا خفیہ اطلاع پر کاروائی کی گئی بین الاقوامی منڈی میں منشیات کی مالیت کا تخمینہ 10,660 بلین پاکستانی روپے ہے جبکہ پکڑی گئی منشیات اور اسمگلرز مزید قانونی کاروائی کے لیے پاکستان کسٹم اتھارٹی کے حوالے کردیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں