احساس کیش پروگرام کے زریعے گوادر میں رقم کی فراہمی جاری ہے ،کیپٹن (ر )محمد وسیم

اب تک ضلع بھر میں 11ہزار 4 سو 94 بینیفشری احساس پروگرام کے تحت مستفید ہوچکے ہیں ،ڈ پٹی کمشنر گوادر

جمعرات 7 مئی 2020 22:08

گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2020ء) ڈ پٹی کمشنر گوادر کیپٹن( ر) محمد وسیم نے نے کہا ہے کہ احساس کیش پروگرام کے زریعے گوادر میں رقم کی فراہمی جاری ہے اب تک ضلع بھر میں 11ہزار 4 سو 94 بینیفشری احساس پروگرام کے تحت مستفید ہوچکے ہیں احساس کیش پروگرام کے تحت 10 اپریل سے 6 مئی تک گیارہ ہزار چار سو 94 بینیفشریز میں 13 کڑور 79 لاکھ 28 ہزار روپے تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں