گوادرپورٹ پر پہلا مال بردار جہاز رواں ماہ لنگرانداز ہوگا

سی بلک ٹریڈیشن نامی مال بردار جہاز 15 تاریخ کو گوادر پہنچے گا جس کی ہینڈلنگ کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل

جمعہ 8 مئی 2020 22:14

گوادرپورٹ پر پہلا مال بردار جہاز رواں ماہ لنگرانداز ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2020ء) گوادرپورٹ پر پہلا مال بردار جہاز رواں ماہ لنگرانداز ہوگا۔ حکام کے مطابق گوادر پورٹ میں تجارتی سرگرمیاں بحال ہونے سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت پہلا مال بردار جہاز رواں ماہ لنگر انداز ہوگا۔سی بلک ٹریڈیشن نامی مال بردار جہاز 15 تاریخ کو گوادر پہنچے گا جس کی ہینڈلنگ کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گوادر پورٹ اتھارتی حکام کے مطابق گوادر بندرہ گاہ پر شپنگ ایکٹویٹی رواں ماہ سے شروع ہونے جا رہی ہے۔ پاکستان اور چین کی مدد سے جلد گوادر بندرگاہ پر جہازوں کی آمدورفت میں تیزی آئے گی جو کہ جلد بزنس حب بننے جا رہا ہے۔پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ ایم وی سی بلک ٹریڈنگ کا جہاز 15 مئی کو 16ہزار میٹرک ٹن فرٹیلائزر لے کر گوادر پہنچے گا۔گوادر پورٹ پر کرونا وائرس سے بچاؤ کیلیے تمام اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ گوادر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے گوادر پورٹ اتھارٹی کے اقدمات کو سراہا ہے

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں