ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن( ر) محمد وسیم نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈائون کے دوران راشن کی تقسیم کیاگیا

پیر 11 مئی 2020 21:59

گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2020ء) ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن( ر) محمد وسیم نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈائون کے دوران راشن کی تقسیم کیا تفصیلات بتاتے ہوئے کہاہے کہ ضلع بھر میں لاک ڈائون کے دوران اب تک 24 ہزار 27 خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا ہے ا نہوں نے کہا ہے کہ اس حوالے سے ضلع بھرمیں صوبائی حکومت،سرکاری اداروں، فلاحی اداروں ، مخیر حضرات اور مختلف لوگوں کی مدد سے ضلعی انتظامیہ نے ضرورت مند خاندانوں کو راشن پہنچایا ہے ضلع بھر میں ضرورت مندوں میںتین دن ، سات دن ، پندرہ دن اور ایک مہینے کے پیکٹس بنا کر ضرورت مند خاندانوں میں راشن تقسیم کئے گئے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ فلاحی اداروں اور مخیر حضرات کی سپورٹ سے ضلع گوادر میں منظم طریقے اور لوگوں کی عزت نفس مجروح کئے بغیرراشن تقسیم کیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں