پاکستان افغانستان ٹرانزٹ معاہدے کے تحت گوادر پورٹ کو افغان ٹرانزٹ تجارت کے لیے کھول دیاگیا

جمعہ 29 مئی 2020 23:34

گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2020ء) پاکستان افغانستان ٹرانزٹ معاہدے کے تحت گوادر پورٹ کو افغان ٹرانزٹ تجارت کے لیے کھول دیاگیاہے اس سلسلے میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا سامان سے بھرا بحری جہاز گوادر پورٹ پر لنگر انداز ہوگیاہے بحری جہاز میں 16 ہزار میٹرک ٹن فرٹیلائز لوڈہیں۔افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو گوادر سے بزریعہ سڑک افغانستان روانہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان چین اقتصادی راہداری اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو سے علاقائی اقتصادی تعلقات کو فروغ حاصل ہوگا۔جبکہ گوادر بندرگاہ سے بڑی سطح پر تجارتی سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں اس میں دونوں ملکوں کے کاروباری حلقوں نے اس پیش رفت کو تجارت کے فروغ کے لیے اہم قدم قرار دیا ہے گودار بندرگاہ کے ذریعے افغانستان کے لیے چینی، کھاد اور گندم کی برآمدات کی ترسیل سر بمہر ٹرکوں کے ذریعے کی جائے گی۔ گوادر بندرگاہ کے حکام نے بتایا کہ افغانستان برامد کے لیے مزید 16 ہزار میٹرک ٹن کھاد، اور پانچ لاکھ میٹرک ٹن گندم آئندہ ماہ گوادر بندرگاہ پر پہنچے گی۔

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں