گوادر،ک بلوچستان کی ترقی میں زراعت کا اہم کردار ہے اور زرعی شعبے کو فروغ دیکر کثیر زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے، فرمان زرکون

جمعہ 22 جنوری 2021 23:32

گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2021ء) بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فرمان زرکون نے کہاہے کہ بلوچستان کی ترقی میں زراعت کا اہم کردار ہے اور زرعی شعبے کو فروغ دیکر کثیر زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی75 فیصد آبادی بالواسطہ یا بلاواسطہ طور پر زراعت سے منسلک ہے،صوبے کی جی ڈی پی میں زراعت کا حصہ26 فیصد ہے، بلوچستان سے 45ملین ڈالرز کے پھل سالانہ برآمد کئے جاتے ہیں،3.47 ملین ہیکٹر زمین زراعت کیلئے دستیاب ہے، انہوں نے کہا کہ ملک کی مجموعی زرعی پیداوار میں بلوچستان کی کھجور 70فیصد، سیب، 60فیصد، بادام90فیصد، انگور98فیصداور چیری 100 فیصد شامل ہے، بلوچستان میں ایک ملین ٹن پھل اور 1.

(جاری ہے)

1ملین ٹن سبزیاں پیدا ہوتی ہیں، انہوں نے کہا کہ صوبے میں فوڈ پروسیسنگ، کارپوریٹ فارمنگ، ٹنل فارمنگ، ڈرپ اریگیشن، فروٹ پیکنگ ہاؤسزاور کولڈ اسٹوریج کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں،انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ جام کمال خان کی قیادت میں صوبائی حکومت زراعت کی ترقی کیلئے بے شمار اقدامات کر رہی ہے، بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ صوبے کے تمام شعبوں میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ایک فوکل ایجنسی کا کردار ادا کر رہا ہے اور سرمایہ کاروں کو اس جانب راغب کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں سہولیات بھی فراہم کر رہا ہی

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں