گوادر،پسنی کے پچاس بیڈ اومانی ہسپتال کا نام ''پاک اومان''ہسپتال رکھ دیاگیا

ہفتہ 5 جون 2021 20:22

گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2021ء) پسنی کے پچاس بیڈ اومانی ہسپتال کا نام ''پاک اومان''ہسپتال رکھ دیاگیا۔،ہسپتال کے حوالے سے ''پاک اومان ہسپتال پسنی کا مسودہ قانون2021کی منظوری دے گئی سیکرٹری ہیلتھ بلوچستان پاک اومان ہسپتال پسنی کے چئیرپرسن ہونگے، پانچ رکنی بورڈ آف گورنس باڈی تشکیل دی جائے گی جس میں ڈپٹی کمشنر گوادر سمیت دومقامی اعلی تعلیم یافتہ افراد بورڈ آف گورنس باڈی کے ممبر ہونگے،لیکن اِنکے ممبرشپ کی معیاد تین سال تک ہوگی۔

واضح رہے کہ پچاس بیڈ کے اومانی ہسپتال کے بلڈنگ کی تعمیرات کا کام مئی 2011کو شروع کیا گیا تھا دسمبر2015کو بلڈنگ کی تعمیرات کا کام پائیہ تکمیل کو پہنچا تاہم ڈاکٹرز اور اسٹاف کے رہائشی کالونی کا کام ابھی تک جاری ہے۔

(جاری ہے)

پچھلے سال 2020میں پروجیکٹ کے دوسرے فیز یعنی پرچیزنگ کا کام بھی مکمل کرلیاگیا۔25مئی 2021کو صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں اومانی ہسپتال کے حوالے سے مسودہ قانون پیش کردیاگیاتھا اور بعد میں صوبائی حکومت کی جانب سے مسودہ قانون کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ،نئی قانون سازی کے تحت پچاس بیڈ کے اومانی ہسپتال کا نام پاک اومان ہسپتال پسنی رکھ دیاگیا ہسپتال کا اہم مقصد لوگوں کو سہولیات فراہم کرنا ہے قانونی سازی منٹس میں اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ ہسپتال کا ایک بورڈ آف گورنس باڈی ہوگا جس کا چیئرپرسن سیکرٹری ہیلتھ بلوچستان ہوگا ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروس بلوچستان ڈپٹی چیئرمین ہونگے جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری فنانس،چیف پلاننگ آفیسر بلوچستان اور ڈپٹی کمشنر گوادرگورنس بورڈ کے ممبرز ہونگے جبکہ دومقامی اعلی تعلیم یافتہ شہری بھی بورڈ آف گورنس کے ممبر ہونگے لیکن اِنکے ممبرشپ کی معیاد صرف تین سال ہوگی جبکہ گورنس باڈی کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ اِن دوممبران کو نوٹس دیے بغیر کسی بھی وقت کمیٹی سے علیحدہ کرسکتی ہے۔

ملازمتوں کے لیے گورنس باڈی ایک اسپیشل سیلکشن کمیٹی کا قیام کریگی جو ملازمتوں کے حوالے سے کام کرے گا،ہسپتال کو حکومت اومان اور حکومت بلوچستان سالانہ فنڈز مہیا کرینگے ،ہسپتال کے مختلف وارڈ ،آئی سی یو وارڈ اور لیبارٹری ہیں جبکہ ملک کے دوسرے میڈیکل کالجوں سے آئے ہوئے طلبا اور طالبات یہاں ریسرچ بھی کرسکیں گے۔

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں