بلوچستان گرین ٹریکٹر پروگرام پر سبسڈی سے زرعی انقلاب آئے گا ،عبدا لکبیر زرکون

زمینداروں کو اس سکیم سے بہت زیادہ سہولتیں میسر آئیگی، ڈپٹی کمشنر گوادر

منگل 8 جون 2021 23:53

گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2021ء) ڈپٹی کمشنر گوادر میجر ریٹائرڈ عبدا لکبیر زرکون نے کہا ہے کہ بلوچستان گرین ٹریکٹر پروگرام پر سبسڈی سے زرعی انقلاب آئے گا زمینداروں کو اس سکیم سے بہت زیادہ سہولتیں میسر آئیگی۔ حکومت بلوچستان کا اس اقدام سے زمینداروں کو بہت فوائد حاصل جوکہ زراعت کی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا ان خیالات اظہار انہوں نے بلوچستان گرین ٹریکٹر پروگرام کی قرعہ اندازی تقریب سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ہے ان انہوں نے کہا ہے کہ محکمہ زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے محکمہ زراعت کی پیداواری صلاحیتوں کو بڑھاتے ہوئے کسانوں کو جدید سہولیات فراہم کی جارہی ہے موجودہ حکومت کسانوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بلوچستان گرین یکٹر اسکیم متعارف کیا ہے اس اسکیم کے تحت ضلع گوادر کے 11خوش نصیب زمینداروں کو بذریعہ قرعہ اندازی بلوچستان گرین ٹریکٹر پروگرام کے 50فیصد رعایتی قیمت پر ٹریکٹر فراہم کئے جائیں گے بلوچستان گرین ٹریکٹر پروگرام کے لیے ضلع گوادر سے 83 زمینداروں نے درخواست دیئے ہیں جن کی قرعہ اندازی آج بروز منگل کو ڈپٹی کمشنر کانفرنس روم میں ڈپٹی کمشنر گوادر میجر ریٹائرڈ عبد الکبیر زرکون کی زیر نگرانی منعقد ہوئے اس موقع پر ایکسن زرعی انجینئر اعظم جان گیشگوری ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انیس طارق گورگیج ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت مرادعلی بلوچ اسسٹنٹ انجینئر محمد ایوب جان گچکی اسسٹنٹ انجینئر فہیم اللہ گچکی محکمہ زرعی انجینئرنگ کے موسی خان اور حاجی عبد القیوم سمیت زمینداروں کے ایک بڑی تعداد نے شرکت کی قرعہ اندازی میں 11 خوش نصیب زمینداروں کے ٹریکٹرنکلے ہیں جو درج ذیل ہیں محمد اسحاق ولد قادر بخش،عبدالباقی ولد خدا بخش،حیکم ولد صوالی،میررحمت ولد میر قاسم،بوھیرولد پیراک،نوازولد نیاز،نوشین زوجہ شیرجان،الہی بخش ولد لعل بخش،غلام ولد حاجی،نبی بخش ولد دادمحد،نورمحمدولددادکریم کے نام شامل ہیں ان تمام خوش نصیب زمینداروں پورا تین دن کے اندر اندر محکمہ زرعی انجینئرنگ کے افس سے رابط کرکے 5لاکھ 18000پانچ سو روپے جمع کرائیں بصورت دیگر ان کے نام منسوخ کیے جائیں ان کے جگہ ان گیارہ خوش نصیب زمینداروں کو شامل کیا جائے جن کے نام انتظار میں ہیں انھوں نے کہا ہے کہ حکومت کوشش کر رہی ہے کہ شعبہ زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے اس میں سرمایہ کاری کو بڑھایا جائے تاکہ صوبے کی زرعی ضروریات کو بخوبی پو را کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں تعلیم،صحت اور انفراسٹریکچر کے ساتھ ساتھ زراعت کے شعبہ پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ زراعت کے شعبہ میں جدت لاتے ہوئے صوبے کی زرعی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں