گوادر،ضلع بھر میں دس مختلف بیماریوں سے بچاؤ کی بارہ روزہ مہم شروع کر دی گئی ہے ،ڈاکٹر شیر دل بلوچ

بارہ روزہ مہم میں پیدائش سے لیکر 15ماہ تک کہ بچوں کو مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگائیں جائینگے ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر صحت

بدھ 16 جون 2021 23:48

گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر صحت ڈاکٹر شیر دل بلوچ نے کہا کہ ضلع بھر میں دس مختلف بیماریوں سے بچاؤ کی بارہ روزہ مہم شروع کر دی گئی ہے اس بارہ روزہ مہم میں پیدائش سے لیکر 15ماہ تک کہ بچوں کو مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگائیں جائینگے اس سلسلے تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اپنا کردار ادا کرکے محکمہ صحت کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ ہم مختلف امراض سے پاک معاشرہ تشکیل دے سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف بیماریوں سے بچاؤ مہم سے متعلق اجلاس میں بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع ڈبلیو ایچ او کے انام بشیر پی پی ایچ ائی کے مرتضی بلوچ ،ڈاکٹرفاروق سمیت دیگر نے بھی شرکت کی اجلاس میں بتایا گیا یہ مہم 16'جون سے 28جون تک جاری رہے گی اس سلسلے محکمہ صحت گوادر کی ٹیمیں ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں گھر گھر جاکر بچوں کو دس مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگائیں گی جبکہ ضلع بھر کے تمام ای پی آئی سنٹر میں بھی یہ سہولت موجود ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ محکمہ صحت لوگوں کو صحت عامہ کی فراہمی کیلئے مختلف خطرناک و موذی امراض سے بچاو کے لئے وقتا فوقتا حکومتی سطح پر مہم چلائی جاتی ہے جو جان لیوا مرض ہے اور اس مرض کا زیادہ تر نشانہ بچے ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت نے عوامی تعاون سے ہمیشہ خطرناک بیماریوں پر قابو پایا ہے اُمید ہے عوام اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے اور اسے کامیاب بنانے میں ہمارا ساتھ دینگے کیونکہ صحت مند معاشرہ کی تشکیل سے ہی ترقی ممکن ہے۔

متعلقہ عنوان :

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں