اس سال بجٹ میں گوادر کیلئے بہت سی خوش خبریاں شامل ہیں متعددمنصوبے پی ایس ڈی پی میں شامل ہیں ،میر نویدجان کلمتی

بی اے پی عوام کی جماعت ہے گذشتہ سال بھی وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے گوادر میں اربوں روپے کے کئی منصوبے دیئے

جمعرات 17 جون 2021 22:07

گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) اس سال بجٹ میں گوادر کیلئے بہت سی خوش خبریاں شامل ہیں متعددمنصوبے پی ایس ڈی پی میں شامل ہیں ان خیالات کا اظہار سابق نگران وزیر بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما میر نویدجان کلمتی بی اے پی گوادر کے کارکنان سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا میر نویدجان کلمتی نے مزیدکہا کہ گزشتہ دن سی ایم ہاؤس میں بجٹ کے حوالے سے ایک اہم نشست کا انعقاد ہوا جس میں پی ایس ڈی پی پر غور کیا گیا آنے والے بجٹ میں گوادر کے کئی اہم منصوبے شامل ہیں جن میں پانی تعلیم صحت اور انفرااسٹرکچر کے بڑے بڑے منصوبے شامل ہیں انشاء اللہ ضلع گوادر کے عوام بجٹ میں بہت ساری خوشخبری سنے گی وزیراعلیٰ جام کمال خان عالیانی اور بی اے پی بلاتفریق بلوچستان کے عوام کی خدمت کا وژن رکھتی ہے بی اے پی عوام کی جماعت ہے گذشتہ سال بھی وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے گوادر میں اربوں روپے کے کئی منصوبے دیئے اس سال بھی جام کمال خان عالیانی نے گوادر کے عوام کیلئے گزشتہ سال سے زائد اربوں روپے بجٹ میں رکھے ہیں جس سے گوادر میں ترقی کی نئیں راہیں کھولیں گی۔

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں