گوادر کے مختلف کالجز کے طلباء و طالبات اور اساتذہ کا جامعہ بلوچستان کا مطالعتی دورہ

سینٹر کے تعلیمی سرگرمیوں ، ڈگری پروگرامز ، چینی زبان کی کورسز اور مختلف تعلیمی منصوبوں کے حوالے سے بریف کیا گیا

پیر 21 جون 2021 23:04

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2021ء) گوادر کے مختلف کالجز کے طلباء و طالبات اور اساتذہ کے ایک وفد نے جامعہ بلوچستان کا مطالعتی دورہ کیا انہوں نے جامعہ میں قائم چائنیز اسٹڈی سینٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں سینٹر کے تعلیمی سرگرمیوں ، ڈگری پروگرامز ، چینی زبان کی کورسز اور مختلف تعلیمی منصوبوں کے حوالے سے بریف کیا گیا اور وفد نے جامعہ کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا بعدازاں وفد نے جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی وائس چانسلر نے وفد کو جامعہ بلوچستان کے دورے پر خوش آمد کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ بلوچستان صوبے کا مادر علمی درسگاہ ہے جو صوبے میں اعلیٰ تعلیم ، تحقیق کے لئے کوشاں ہیں اور یقیناًً گوادر ترقی کی جانب گامزن ہے اور ترقی کا اہم زینا تعلیم ہے اور کارآمد انسانی وسائل سے ہی مستقبل وابسطہ ہے اور جامعہ بلوچستان صوبے کے طالب علموں کے لئے علم سمیت رہنمائی و تعاون بروء کار لاتی رہے گی طلبہ کے مطالعتی دورے ان کے تعلیمی سرگرمیوں کے لئے اہم ہیں وفد نے جامعہ کے وائس چانسلر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جامعہ کے صوبے میں تعلیمی خدمات کو سراہا اور طلبہ کے دورے کو اہم کرار دیا اورانشاء اللہ مستقبل میں بھی اسی طرح طلبہ کے تبادلوں کا سلسلہ جاری رہے گا

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں