چوتھی آف روڈ جیپ ریلی 16اور 17اکتوبر کو گوادر میں ہوگی

جمعہ 15 اکتوبر 2021 23:52

گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) چوتھی آف روڈ جیپ ریلی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد سو سے زائد ریسر کے درمیان نمبرنگ ہورہی ہے کوالیفائنگ راؤنڈ جس میں پچیس مقامی اور بارہ ایرانی ریسر بھی حصہ لے رہے ہیں چوتھے گوادر آف روڈ جیپ ریلی کے موقع پر ملک بھر سے ریس کے شائقین گوادر پہنچ گئے ہیں گوادر میں عید کا سماء ہے گوادر چوتھی آف روڈ جیپ ریلی کا240 کلومیٹر محیط ٹریک کے گوادر پیشکان گنز پلیری نگور کے صحرائی علاقے میں 16،17 اکتوبر سے خطروں کے کھلاڑی قسمت آزمائی کریں گے جن میں چھ خواتین کھلاڑی بھی شامل ہیں ریس میں نامور ریسر عامر مگسی نادر مگسی صاحبزادہ پیر سلطان،رونی پٹیل سمیت دیگر نامور ریسر بھی زور آزمائی کریں گے جبکہ 17 اکتوبر کی شام کو تقریب تقسیم انعامات کا بھی انعقاد کیا جائیگا جس میں ثقافتی شو میوزیکل نائٹ اور آتش بازی کا بھی مظاہرہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں