ڈپٹی کمشنر گوادر نے چارج سنبھا لتے ہی انیس طارق گورگیج کے ہمراہ حق دو تحریک کے دھرنا گاہ پہنچ گئے

ضلع گوادر میں بہتری کے لئے کام کریں گے ،کوشش ہوگی کسی شہری کو ضلعی انتظامیہ کی وجہ سے پریشانی کا سامنا نہ ہو، کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ

جمعرات 2 دسمبر 2021 00:02

گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2021ء) ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ نے چارج سنبھا لتے ہی انیس طارق گورگیج کے ہمراہ حق دو تحریک کے دھرنا گاہ پہنچ گئے جہاں پرڈپٹی کمشنر گوادر نے حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن سے دھرنے کے مقام پر ملاقات کی اور طالبات کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ ضلع گوادر میں بہتری کے لئے کام کریں گے کوشش ہوگی کہ کسی شہری کو ضلعی انتظامیہ کی وجہ سے پریشانی کا سامنا نہ ہو ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کا آفس ہر شہری کے لئے کھلا ہے ہر کسی کو سنا جائے گا شہریوں اور معززین مشاورات تجاویز اور تعاون سے گوادر کی بہتری کے لیے کام کریں گے اور ضلعی انتظامیہ گوادر کے مسائل کے حل کے لئے بھرپور کوشش کریگی انہوں نے کہا کہ دھرنے کے شرکاء کے مطالبات پر صوبائی سطح پر کام جاری ہے انشاء اللہ ضلع گوادر کے عوام کو جلد اچھی خبر سننے کو ملے گی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گوادر کپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کا چارج سنبھا لنے پر مولانا ہدایت الرحمننے مبارکباد دی اور کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ ضلع کا سربراہ سب سے پہلے سترہ روزہ سے دھرنے میں بیٹھے شرکاء سے ملنے آئے امید رکھیں گے کہ ڈپٹی کمشنر آفس میں عام آدمی کو بھی ایم پی اے کے جتنا سنا جائے گا اور ڈی سی آفس عوامی آفس میں تبدیل ہوگا تو عوام کے مسائل حل ہونگے انہوں کہاکہ ہمیں عمارتوں سے زیادہ انسانوں کو اہمیت دینی ہوگی تو مسائل حل کی جانب جائیں گے اور اچھے کاموں کی تعریف کریں گے جو کام عوامی مفاد کے خلاف ہوگا نشاندہی کریں گے۔

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں