یونیورسٹی آف گوادر بہت جلد ملک کے دیگر یونیورسٹیوں کا ہم پلہ ہوگی، ڈاکٹر عبدالرزاق صابر

ہفتہ 4 دسمبر 2021 00:09

گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) یونیورسٹی آف گوادر کے پہلے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے کہا ہے کہ یونیورسٹی آف گوادر بہت جلد ملک کے دیگر یونیورسٹیوں کا ہم پلہ ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہون نے گوادر یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کے سربراہان اور فیکلٹی کے ساتھ میٹنگ کے دوران ان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس نئی یونیورسٹی کو مختصر عرصے میں اس مقام اور سطح پر لیجانا ہے جہاں وہ گوادر کے عوام کے توقعات پر پورا اترنے کے ساتھ ساتھ صوبہ اور ملکی سطح پر معیاری اعلی تعلیم بہم پہنچانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر بلوچستان جناب سید ظہور آحمد آغا حکومت پاکستان اور حکومت بلوچستان نے گوادر کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے یونیورسٹی کے قیام کی منظوری دی ہے اب یہ میری اور آپ سب کی ذمہ داری ہے کہ اس ادارے کو ایک اعلی معیاری ادارہ بنانے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں اور اپنی دن رات محنت سے اسے جلد از جلد وہ مقام دلائیں جو صوبے میں دیگر یونیورسٹیوں کو حاصل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے شعبوں کے سربراہوں اور دیگر اساتذہ کو تلقین کی کہ وہ اپنا مطالعہ وسیع کرین اور اپنی بہترین علمی صلاحیتوں سے طلبا کو مستفید ہونے کا موقع دیں اور ان کی بہترین صلاحیتوں کو نکھاریں۔ اس موقع پر کئی اہم فیصلے بھی کیے گئے جن مین یونیورسٹی کے مختلف اداروں میں اساتذہ کی نمائندگی طلبا کو تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے سے متعلق فیصلے بھی شامل تھے۔

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں