ضلع بھر میں تعلیمی معیار بہتر بنانے کیلئے پر عزم ہیں ،جمیل احمد بلوچ

ضلع کو تعلیم کے لحاظ سے بلوچستان کے ٹاپ اضلاع میں لانا ہے جس کیلئے محکمہ تعلیم کے افسران معیاری تعلیم کے فروغ کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں ،ڈپٹی کمشنر گوادر

منگل 7 دسمبر 2021 23:37

گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں تعلیمی معیار بہتر بنانے کیلئے پر عزم ہیں ضلع کو تعلیم کے لحاظ سے بلوچستان کے ٹاپ اضلاع میں لانا ہے جس کیلئے محکمہ تعلیم کے افسران معیاری تعلیم کے فروغ کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں ان اخیالات کا اظہار انہوں محکمہ تعلیم گوادر کے ایک بریفنگ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا ھے اس موقع پر ضلعی افسر تعلیم عزیز اللہ بلوچ اور ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر زاہد حسین بلوچ نے ڈپٹی کمشنر محکمہ ہذا سے متعلق تفصیلی بریفنگ اور اب تک کی پیشرفت سے آگاہ کیااس موقع پر ضلع بھر میں تعلیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ ضلعی آ فیسر ایجوکیشن نے ڈپٹی کمشنر کو نئی تعلیمی اصلاحات کے متعلق بریفنگ دی اور کہا کہ تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے اور سکولز کے تعمیراتی امور سمیت تمام عوامل کی نگرانی کی جارہی ہے جس پر ڈپٹی کمشنر نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان اصلاحات کے نفاذ پر بھرپور توجہ دینے کی ہدایت کی ، انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، فروغ تعلیم کے تحت ہی ہم ترقی یافتہ معاشروں کی صف میں شامل ہوسکتے ہیں انہوں کہا ہے کہ ضلع بھر کیسکولوں میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر کیا جائے ضلعی آفیسر ان ضلع بھر کے سکول کے سربراہان اور ملازمین کی مانیٹرنگ کریں اور اساتذہ اکرام کو پابند کریں کہ وہ اسکولوں میں اپنی حاضریاں یقنی بنانے ساتھ ساتھ کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی کو بھی یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں