مکران بھر میں تند و تیز اور گرد آلود طوفانی ہواں کی لپیٹ میں

گوادر، پسنی، اورماڑہ اور دیگر علاقوں میں بجلی کے متعدد کھمبے زمین بوس ہوگئے

ہفتہ 22 جنوری 2022 00:09

گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2022ء) مکران بھر میں تند و تیز اور گرد آلود طوفانی ہواں کی لپیٹ میں، گوادر، پسنی، اورماڑہ اور دیگر علاقوں میں بجلی کے متعدد کھمبے زمین بوس ہوگئے، بجکی کا نظام درھم برہم،سمندر میں شدید طغیانی، گوادر سے اوتھل زیرو پوائنٹ تک کوسٹل ہائی وے اور گوادر تربت ایم 8 شاہراہ پر بیشتر مقامات پر حد نگاہ صفر ہوگئی، شہری زندگی مفلوج بیشتر لوگ گھروں میں محصور ہوگئے، تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز مکران بھر میں طوفانی اور گرد آلود ہوائیں چلنے کی وجہ سے شہری زندگی نفلوج ہوکر رہ گئی، گوادر، پسنی اور اورماڑہ میں الیون kv کے متعدد بجلی کے کھمبے گرنے کی وجہ سے ان علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا اور بیشتر علاقوں کی بجلی رات گئے بحال نہ ہوسکی، جیونی گوادر سے اوتھل زیرو پوانٹ کوسٹل ہائی وے 770 کلو میٹر جبکہ گوادر تربت ایم 8 شاہراہ پر شدید دھند اور گرد آلود ہوائیں چلنے سے بیشتر مقامات پر حد نگاہ صفر رہا، گوادر پسنی، پسنی اورماڑہ سیکشن پر موٹروے پولیس کی موبائل ٹیمیں پٹرولنگ کرتی رہی کسی ہنگامی صورتحال سے نمنٹنے جے ساتھ سفر کرنے والی گاڑیوں اور ٹریفک کو لائٹ جلانے اور دیگر احتیاطی تدابیر کی ہدایات دیتے رہے، تیز ہواں کی وجہ سے ہسنی، گوادر، اورماڑہ اور جیونی کے سمندر میں بھی شدید طغیانی رہی۔

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں