چائنا کمیونیکیشن کنسٹرکشن کمپنی کی جانب سے گوادر کے ماہی گیروں میں جال تقسیم

پیر 18 اپریل 2022 13:59

گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2022ء) چائنا کمیونیکیشن کنسٹرکشن کمپنی ( سی سی سی سی ) کی انتظامیہ اور پاکستان آرمی نے گوادر میں غریب ماہی گیروں میں مچھلیاں پکڑنے والے جال تقسیم کئے۔گوادر پرو کے مطابق جالوں کی تقسیم کا مقصد گوادر کے ضرورت مند ماہی گیروں کو عزت کے ساتھ روزی کمانے کے قابل بنانا تھا۔ تقریب میں ایسٹ بے ایکسپریس وے ( ای بی ای ڈبلیو) پراجیکٹ منیجر لیو فانگ ٹاؤ، کمانڈر 440 بریگیڈ کے بریگیڈیئر فہد منصور، اسسٹنٹ کمشنر ،گوادر پورٹ اتھارٹی اور گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حکام اور مقامی ماہی گیروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

ماہی گیروں نے مدد پر پاک فوج اور سی سی سی سی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاک چین دوستی کا نعرہ بھی بلند کیا اور گوادر میں عام لوگوں کی زندگی کو بہتر بنانے میں سی سی سی سی کے کردار کو سراہا۔

(جاری ہے)

گوادر پرو کے مطابق فانگ تاؤ نے کہاگوادر کے غریب اور ضرورت مند ماہی گیروں میں جال تقسیم کیے جا رہے ہیں، ای بی ای ڈبلیو کی تکمیل نارتھ فری زون کی ترقی کا باعث بنے گی اور مقامی لوگوں کے لیے بے شمار ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کے عوام کو ان منصوبوں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچے گا۔ بریگیڈیئر فہد منصور نے چینی حکومت اور سی سی سی سی کی انتظامیہ کا مقامی ماہی گیروں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں