گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی نے ادارے کے بجٹ برائے مالی سال2021-22اور ترمیمی بجٹ 2020-21،جی ڈی اے ایکٹ 2022میں ترمیم کی اصولی کی منظوری دیدی

پیر 25 اپریل 2022 22:27

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2022ء) گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی نے ادارے کے بجٹ برائے مالی سال2021-22اور ترمیمی بجٹ 2020-21،جی ڈی اے ایکٹ 2022میں ترمیم کی اصولی کی منظوری دے دی ۔

(جاری ہے)

پیر کو وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کا تیئسواں اجلاس منعقدہوا، جس میں رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی ،رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی ،چیف سیکریٹری بلوچستان،اے سی ایس پی اینڈ ڈی سیکریٹری خزانہ چیئرمین جی پی اے اور گورننگ باڈی کے دیگر اراکین کی اجلاس نے شرکت کی، ڈی جی جی ڈی اے نے اجلاس کو ایجنڈا نکات اورٹاؤن پلاننگ سے متعلق امور پر بریفنگ دی، اجلاس میں جی ڈی اے کا بجٹ زیر غور اورجی ڈی اے کے محاصل اور اخراجات کے گوشوارے کا بھی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں بعض اعتراضات کے ساتھ ادارے کے بجٹ برائے مالی سال2021-22اور ترمیمی بجٹ 2020-21،ٹاؤن پلاننگ کی بعض کلازز میں ترمیم ،جی ڈی اے ایکٹ 2022میں ترمیم کی اصولی ،ادارے کے کنٹریکٹ ملازمین کی ریگولیرائزیشن ،ادارے کے ملازمین کی ترقی کے کیسز اورکیڈٹ کالج گوادر کے لئے این او سی کے اجراء کی منظوری دے دی ، اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدو س بزنجو نے کہا کہ گوادر کی ترقی کی بنیادی زمہ داری جی ڈی اے پر عائد ہوتی ہے جی ڈی اے ایک خود مختار ادارے کی حیثیت سے گوادر کی ترقی کے منصوبوں کو عملی جامع پہنائیں،گوادر کی ترقی کا ماسٹر پلان موجود ہے جس میں پورٹ سٹی کے قیام کی گائڈ لائنز موجود ہیں، انہوں نے کہاکہ گوادر کی ترقی میں اولڈ سٹی کی تعمیر و ترقی مقامی آبادی کے حقوق کا تحفظ اور شراکت داری سب سے زیادہ اہم ہے،ترقیاتی عمل میں مقامی لوگوں اور ماہی گیروں کو شریک کیا جائے اور انکی مشاورت بھی حاصل کی جائے، انہوں نے ہدایت کی کہ جی ڈی اے کی پالیسیوں کو سرمایہ کار دوست ،مزید موثر اور قابل عمل بنایا جائے،سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کے لئے ٹھوس بنیادوں عملی اقدامات اٹھائیں جائیں، انہوں نے کہاکہ سرمایہ کاروں کو تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں ،جی ڈی اے گوادر میں پانی کی فراہمی کے منصوبوں کی جلد تکمیل کو یقینی بنائے۔

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں