بلدیاتی انتخابات کا پر امن اور شفاف انعقاد اور نچلی سطح تک اختیارات کی منتقلی حقیقی جمہوریت کے حصول کی طرف اہم پیش رفت ہے، محمد عمران

جمعرات 12 مئی 2022 21:44

گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2022ء) ریجنل الیکشن کمشنر مکران بمقام کیچ محمد عمران نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا پر امن اور شفاف انعقاد اور نچلی سطح تک اختیارات کی منتقلی حقیقی جمہوریت کے حصول کی طرف اہم پیش رفت ہے۔ اس کے لئے میڈیا سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنا بھر پور کردار ادا کرنا چاہئے تاکہ ٹرن آؤٹ زیادہ سے زیادہ ھوسکے ان اخیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز بلدیاتی انتخابات سے متعلق میڈیا ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ورکشاپ میں میڈیا پرسن سمیت دیگر تمام اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کے عمل کو پر امن اور شفاف بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے ھوئے ہیں نچلی سطح پر عملدرآمد کے نمائندوں کے انتخابات اور اٴْنہیں اختیارات کی منتقلی میں سنجیدہ اور پر عزم ہیں ورکشاپ سے مقررین نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان میں 29 مئی 2022 کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات سمیت انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی اور اپڈیشن کے جاری کام اور عام انتخابات کے لئے عوامی آگاہی کے سلسلے میں مختلف اضلاع میں خصوصی میڈیا ورکشاپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ عوام کو بلدیاتی انتخابات اور ووٹرز لسٹوں کی اپڈیشن سمیت عام انتخابات سے متعلق آگاہی دی جاسکے اور ووٹ ٹرن آوٹ بڑھایا جا سکے اور عوام میں انتخابی امور سے متعلق شعور و آگاہی پھیلائی جا سکے۔

(جاری ہے)

گوادر میں ایک میڈیا ورکشاپ اسی سلسلے کی کڑی ھے میڈیا ورکشاپ سے ریجنل الیکشن کمشنر مکران عمران احمد سمیت، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر گوادر محمد سمیع اللہ، الیکشن کمیشن کے پی ار او غوث بخش اور گوادر پریس کلب کے صدر سلیمان ہاشم نے بھی خطاب کیا۔ ورکشاپ میں پولنگ کے عمل اور ووٹنگ اندرراج کے متعلق خصوصی طور زور دیا گیا

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں