چینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے گا، وفاقی وزیراحسن اقبال

منگل 17 مئی 2022 22:30

گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال گوادر کے دورہ پر پہنچ گئیوفاقی وزیر کے گوادر کے گوادر پہنچنے پر رکن قومی اسمبلی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی چئیرمن گوادر پورٹ اتھارٹی نصیر خان کاشانی ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر مجیب الرحمٰن قمبرانی کمشنر مکران ڈویڑن شبیر مینگل ڈپٹی کمشنر گوادر کپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد سمیت دیگر صوبائی اور وفاقی احکام نے ان کا استقبال کیا وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات نے دورہ گوادر کے موقع پر یونیورسٹی آف گوادر کا دورہ کیا چمبر آف کامرس ، انجن تاجران عمائدین شہر سے بھی ملاقاتیں کیں انہوں نے سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا اور وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ ان کی حکومت ملکی معیشت کی ترقی کیلئے سی پیک منصوبے کلیدی اہمیت دیتی ہے ان منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات احسان اقبال نے کہا کہ چین ہمارا پرانا اور آزمودہ دوست ھے چینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کی جائے گی وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک پاکستان کی ترقی کا منصوبہ ہے اس پر عمل درآمد اور بلوچستان اور خاص طور سے گوادر کے عوام کو اس سے زیادہ سے زیادہ مستفید کرنے کی ہر صورت پقنی بنایا جائے گا۔

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں