سی پیک سمیت تمام میگا پروجیکٹس کی کامیابی تب ہی ممکن ہو گی جب ساحل بلوچستان کے لوگوں کی ترقی کو یقینی بنائی جائے گی ، وفا قی وزیر آغا حسن بلوچ

ہفتہ 21 مئی 2022 00:39

گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے کہا ہے کہ ساحلی علاقوں کی ترقی ‘سی فوڈ کوالٹی کنٹرول لیب ‘ صاف پانی کے پلانٹس‘ لیبارٹری‘ شمسی توانائی کے سہولیات کی فراہمی حکومتی ترجیحات میں شامل ہے سی پیک سمیت تمام میگا پروجیکٹس کی کامیابی تب ہی ممکن ہو گی جب ساحل بلوچستان کے لوگوں کی ترقی کو یقینی بنائی جائے گی سی پیک ترقی کا منصوبہ اس پر عمل درآمد اور بلوچستان ‘ بلوچستانی خاص طور سے گوادر کے عوام کو اس سے زیادہ سے زیادہ مستفید کرنے کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گاوفاقی وزیر نے گزشتہ روز دورہ گوادر میں اجلاس کی صدارت کی اس موقع پر چیئرمین پی سی ایس آئی آر ، کنسلٹنٹ پی سی ایس آئی آربھی موجود تھے گوادر پورٹ اتھارٹی کا دورہ بھی کیا جہاں چیئرمین جی ڈی اے نصیر کشانی نے بریفنگ دی اسی طرح وفاقی وزیر نے کامسیٹس یونیورسٹی کے کیمپس کیلئے مختص اراضی کا معائنہ کر رہے ہیںجہاں عارف کھوسہ نے بریفنگ دی گوادر میں منعقد اجلاس میں وفاقی وزیر کو محکمہ کی کارکردگی ،جاری اور مستقبل کے منصوبے بارے بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آغا حسن بلوچ نے گوادر، جیونی، اورماڑہ، پ ٴْسکر اور گانز میں پانی اور شمسی توانائی کی سہولت کا قیام پر زور دیا صنعتوں کو فروغ دینے اور ترقی کیلئے سی فوڈ کوالٹی کنٹرول لیب کا قیام کا بھی اعلان کیا علاوہ ازیں جاری اجلاس میں شریس ایسوسی ایشن کے ممبران اور کنسلٹنٹ ڈاکٹر میاں حسن نے بھی شرکت کی اس موقع پر پی سی ایس آئی آر گوادر کمپلیکس کے پروجیکٹ ڈائریکٹر بھی موجود تھے اجلاس کے وفاقی وزیر نے چیئرمین کو پی ایس ڈی پی 2022-2023 کے بجٹ میں سولر، واٹر، لیبارٹری اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کے جامع ذیلی منصوبوں کے ساتھ پی سی ون تیار کرنے کی ہدایت کی مزید برآں آغا حسن بلوچ پارٹی دوستوں ، کارکنوں کے اجلاس مشترکہ کی اجلاس صدارت بھی کی اس موقع پر پارٹی کے مرکزی ماہی گیر خدائیداد واجو ، زاہد بلوچ ، امام بخش بلوچ ، قادر جان و دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ ساحل بلوچستان و دیگر علاقوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل ، ایم پی اے میر حمل کلمتی اور پوری پارٹی کی کوشش رہی ہے کہ ہم ان علاقوں کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں کوشش ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا وڑن ترقی کے حوالے سے مثبت ہے موجودہ حکومت کوشش کر رہی ہے مخلوط حکومت کا حصہ ہونے کے ناطے بلوچستان بھر کے مسائل حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کریں گے ۔

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں