گوادر، کراچی ٹرک ٹرالرز گڈز ایسوسی ایشن نے واقعہ تربت میں ٹرانسپورٹرز پر تشدد کیخلاف بھوانی کے مقام پر ٹرانسپورٹروں نے مین آر سی ڈی شاہراہ کو بلاک کردیا

جمعرات 30 جون 2022 23:33

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2022ء) گوادر، کراچی ٹرک ٹرالرز گڈز ایسوسی ایشن کی جانب سے واقعہ تربت میں ٹرانسپورٹرز پر تشدد کے خلاف ضلع لسبیلہ کے صنعتی شہر حب کے قریب بھوانی کے مقام پر ٹرانسپورٹروں نے مین آر سی ڈی شاہراہ کو بلاک کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گوادر، کراچی ٹرک ٹرالرز گڈز ایسوسی ایشن کی جانب سے واقعہ تربت میں ٹرانسپورٹرز پر تشدد کے خلاف ضلع لسبیلہ کے صنعتی شہر حب کے قریب بھوانی کے مقام پر ٹرانسپورٹروں نے مین RCD شاہراہ کو بلاک کردیاجس کے باعث کراچی سے کوئٹہ،گوادر اور اندرون بلوچستان آنے اور جانے والی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

شاہراہ کی بندش کے باعث مسافروں اور خاص کر مریضوں کو مشکلات کا سامنا۔جب کہ مسافروں نے مین RCD شاہراہ کی آئے روز بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری نوٹس لے اور ایسے اقدام کرے جس کے باعث مسافروں اور مریضوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں