ظ*کوئٹہ:گوادر کی تحصیل جیونی میں مڈل اسکول کے باہر بم دھماکے سے ایک شخص زخمی

ظ*دھماکا دستی بم کے ذریعے کیا گیا، جسے پتھروں میں چھپایا گیا تھا: پولیس حکام

جمعرات 21 جولائی 2022 21:15

ں*کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2022ء) گوادر کی تحصیل جیونی میں مڈل اسکول کے باہر بم دھماکے سے ایک شخص زخمی ہوگیاپولیس کے مطابق دھماکا گرلز مڈل اسکول کے باہر ہوا۔ حکام کے مطابق دھماکا دستی بم کے ذریعے کیا گیا، جسے پتھروں میں چھپایا گیا تھا۔دھماکے سے ایک راہ گیر زخمی ہوا۔ زخمی شخص کو طبی امداد کیلئے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ جیونی بندرگاہ خلیج گوادر کے دائیں کنارے واقع ہے، جہاں سے بیس میل شمال مغرب سے ایران بلوچستان کی سرحد شروع ہوتی ہے۔ جہاں جدگال قبائل آباد ہیں۔گوادر کی تحصیل جیونی کو مقامی طورپر جیمڑی کہا جاتا ہے۔ اپنے محل وقوع کی وجہ سے یہ بلوچستان کا امیر ترین علاقہ ہے ایرانی سرحد کے ساتھ ہونے کی وجہ سے یہاں سرحدی کاروبار، ڈیزل اور سمندری راستے سے سال بھر میں سمندری و خشکی کے راستے تجارتی سرگرمیاں جاری رہتی ہیں

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں