بیرک گولڈ کارپوریشن کا اعلیٰ سطحی وفد مائیکل پیٹر نیلسن کی سربراہی میں گوادر کے دورہ پر پہنچ گیا

اتوار 24 جولائی 2022 22:05

گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2022ء) بیرک گولڈ کارپوریشن کا اعلیٰ سطحی وفد مائیکل پیٹر نیلسن کی سربراہی میں گوادر کے دورہ پر پہنچ گیا چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نصیر خان کاشانی نے وفد کا استقبال کیا، وفد کو بلوچی ثقافتی چادر پہناکر ثقافتی کشتی تحفتاً پیش کی گئی چیرمین کاشانی نے وفد کو گوادر پورٹ، فری زون اور سی پیک کے متعلق بریفنگ دی، اس موقع پر چیرمین نصیر خان کاشانی نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے، مستقبل میں گوادر پورٹ میں تجارتی سرگرمیوں کے لیے سنہری مواقع موجود ہیں، زیرِ تعمیر روڈ نٹ ورک سے خطے میں انقلابی تجارتی سہولیات میسر ہونگی، ایسٹ بے ایکسپریس وے کی کوسٹل ہائی وے سے منسلک ہونے سے گوادر پورٹ سے N-10 اور M-8 تک رسائی آسان ہوگئی ہے جس سے کارگو کی آمدورفت میں تیزی آئے گی، چیرمین کاشانی نے وفد کو بتایا کہ 2023 کے اوائل میں نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ آپریشن ہونے کے ساتھ ہی گوادر میں ملکی اور غیرملکی سروس کے ساتھ ساتھ فضائی تجارتی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی، نیو ایئرپورٹ سے گوادر میں کام کرنے والے فرموں کو اپنے منزلِ مقصود کے لیے براہ راست سہولیات فراہم ہوسکیں گی چیئرمین نے وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گوادر پورٹ مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے ایک طرف بندرگاہ کی ترقی کے لیے تو دوسری طرف بلوچستان کے باصلاحیت نوجوانوں کو اپنے مقاصد کے حصول کے لیے، گوادر پورٹ اتھارٹی کے تحت ایک جدید پیشہ ورانہ اور تربیتی ادارہ (پاک چائنا ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ) کام کر رہا ہے تاکہ مقامی لوگوں کو ہنر مند بنا کر پورٹ کی سرگرمیوں میں شامل کیا جاسکے، چیرمین پورٹ نصیر خان کاشانی کا کہنا تھا کہ بیرک گولڈ کارپوریشن کی گوادر میں سرگرمیوں سے گوادر کے مختلف سیکٹر میں انقلابی تبدیلی آئے گی، جن سے براہِ راست مقامی آبادی کو فائدہ پہنچے گا، گوادر میں بے پناہ روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں