اساتذہ معاشرے میں تعلیم کے فروغ کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں‘ طلباء کو چائیے کہ ا نکی تعلیمات سے استفادہ کریں اور خو د کو آنے والے چیلنجز کے لئے تیار رکھیں

ڈپٹی کمشنر گوادر طفیل احمد بلوچ کی مختلف تعلیمی اداروں کے دورے کے موقع پر اساتذہ اور طلباء سے بات چیت

جمعہ 10 فروری 2017 23:19

گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 فروری2017ء) ڈپٹی کمشنر گوادر طفیل احمد بلوچ نے کہا ہے کہ اساتذہ معاشرے میں تعلیم کے فروغ کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ طلباء کو چائیے کہ ا نکی تعلیمات سے استفادہ کریں اور خو د کو آنے والے چیلنجز کے لئے تیار رکھیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوارنمنٹ انٹر کالج پسنی اور ہائی اسکول پسنی و دیگر مختلف تعلیمی اداروں کے دورے کے موقع پر اساتذہ اور طلباء سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اداروں کے سربراہان نے ڈپٹی کمشنر گوادر کو اپنے اپنے اداروں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی او انہیں مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا۔ جبکہ ڈپٹی کمشنر نے ان کے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اساتذہ ہی معاشرے کو سنوارنے میں اہم کردار اد اکر سکتے ہیں۔ طلباء کو بہترین شہری بنانا اساتذہ کے فرائض منصبی میں شامل ہے۔ لہذا اساتذہ اسکول کا ہو یا کالج وہ اپنی صلاحیتوں کو احسن طریقے سے انجام دیں اور آنے والی نسل کو چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تیار رکھیں۔

متعلقہ عنوان :

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں