فیس بک کی دوستی پیار میں بدل گئی

کینیڈا کی شہری خاتون پاکستانی نوجوان کے لیے گھر بار چھوڑ دیا،سات سمندر پار کرکے اپنی محبت کو پا لیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 19 جنوری 2018 18:42

فیس بک کی دوستی پیار میں بدل گئی
جلال پور بھٹیاں(اردو پوائنٹ تازہ اخبار 19جنوری 2018) جلال پور بھٹیاں میں فیس بک کی دوستی پیار میں بدل گئی،کینیڈا کی شہری خاتون نے پاکستانی نوجوان کو شریک حیات بنا لیا۔تفصیلات کے مطابق فیس بک کی دوستی پیار میں اور پھر زندگی بھر کے ساتھ میں بدل جانے کا یہ دلچسپ واقعہ جلال پور بھٹیاں میں پیش آیا۔جہاں قیصر نامی نوجوان کی فیس بک پر کینیڈا کی ایک خاتون سے دوستی ہوئی ۔

(جاری ہے)

پہلے بات ہوئی اور پھر یہی بات چیت محبت میں بدل گئی ۔قیصر نے کینیڈین خاتون کو شادی کی دعوت دی جو اس نے قبول کر لی ۔صرف محبت کی خاطر کینیڈین خاتون نے ملک ،مذہب اور گھر سب کچھ چھوڑ دیا اور سات سمندر پار کر کے پاکستان آ گئی۔ اسلام قبول کیا اور پہمشہ کے لیے قیصر کی ہو گئی۔دونوں شادی کے بعد خاصے خوش نظر آ رہے تھے جبکہ قیصر کے گھر والے گوری بہو کے آنے پر خوشی سے پھولے نہیں سما رہے تھے۔ویڈیو دیکھیں۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں