20 کروڑ عوام کے منتخب نمائندوں کو عدالتوں میں چور،ڈاکو کہا جا تا ہے ، شاہد خاقان عباسی

عوام کے منتخب نمائندوں کو اس طرح کے لقب دئیے جائیں ہمیں کسی صورت بھی قبول نہیں ،بیس کروڑ عوام کے نمائندہ ایوان سینیٹ،قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوںکا بنایا ہوا قانون رد یا ختم کر دیئے جائیں یہ چیز کسی بھی ملک میں قبول نہیںہوتی، وزیراعظم پارلیمنٹ واحد ادارہ ہے جس کا ہر پانچ سال احتساب کیا جاتا ہے اور وہ احتساب عوام خود کرتی ہے جو نمائندہ ملک و قوم کی خدمت نہیں کرتا عوام اسے رد کر دیتی ہے ۔ذاتی عناد ،پسند نہ پسندایک طرف ،سب سے بڑھ کر ملکی ترقی ہونا چاہیے،حافظ آباد میں ہیلتھ کارڈز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب

ہفتہ 17 فروری 2018 20:05

20 کروڑ عوام کے منتخب نمائندوں کو عدالتوں میں چور،ڈاکو کہا جا تا ہے ، شاہد خاقان عباسی
حافظ آبادد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2018ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بیس کروڑ عوام کے منتخب نمائندوں کو عدالتوں میں چور،ڈاکو کہا جا تا ہے ،عوام کے منتخب نمائندوں کو اس طرح کے لقب دئیے جائیں ہمیں کسی صورت بھی قبول نہیں ۔بیس کروڑ عوام کے نمائندہ ایوان سینیٹ،قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوںکا بنایا ہوا قانون رد یا ختم کر دیئے جائیں یہ چیز کسی بھی ملک میں قبول نہیںہوتی ،یہ عوام کی رائے کی نفی کرتی ہیں یہ فیصلے عوام کے ہیں انہیں عوام پر چھوڑ دینا چاہیے ۔

ہم یہ چاہتے ہے کہ ہر کوئی ایک دوسرے کے اداروں کا حترام کرے ،پاکستان میں عدالتیں جو بھی فیصلے کرتی ہیں ان پر من و عن عملدرآمد کیا جا تا ہے اس میں کوئی دو رائے نہیں،چاہے عوام انہیں قبول کرے یا نہ کرے اور اگر عوام کے منتخب نمائندوں کے ایوان سینیٹ،قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیاں اگر کوئی فیصلہ کریں تو بھی وہ سب کو قبول ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

اداروں کو اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے کام کرنا چاہیے۔

پارلیمنٹ واحد ادارہ ہے جس کا ہر پانچ سال احتساب کیا جاتا ہے اور وہ احتساب عوام خود کرتی ہے جو نمائندہ ملک و قوم کی خدمت نہیں کرتا عوام اسے رد کر دیتی ہے ۔ذاتی عناد ،پسند نہ پسندایک طرف ،سب سے بڑھ کر ملکی ترقی ہونا چاہیے۔حافظ آباد میں ہیلتھ کارڈز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کی سیاست کا فیصلہ کسی اور نے نہیں عوام نے کرنا ہے اور حال ہی میں لودھراں کی عوام نے میاں نواز شریف کی سیاست کا فیصلہ کر دیا ہے اس الیکشن سے ثابت ہوا ہے کہ عوام ترقی کے سفر کو جاری رکھنا چاہتے ہیں انکا کہنا تھا کہ آج ملک میں صرف نواز شریف ہی ایک ملزم نظر آتا ہے جس کے خلاف عدالتوں میں مقدمے چل رہے ہیں لیکن ابھی تک ان پرکرپشن کی ایک پائی بھی ثابت نہیں ہوئی۔

انکا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں دھاندلی نہیں ہونے دینگے ،پیسے کے بل بوتے پر سینیٹ الیکشن میں آنے والوں کو الیکشن سے پہلے بھی اور بعد میں بھی روکیں گے۔انکا کہنا تھا کہ پیسے کے بل بوتے پر چند ایم پی ایز کا ضمیر خریدنے والے کبھی پاکستان کی خدمت نہیں کر سکتا ہم ایسے لوگوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آج ملکی ترقی کو آگے بڑھانا بہت ضروری ہے سب اداروں کو ایک دوسرے کی عزت و احترام کرنا چاہییانہوں نے کہا کہ عوامی نمائندگی کوئی آسان کام نہیں بلکہ ایک مشکل کام ہے جس علاقے کے نمائندے اچھے ہونگے وہ نہ صرف اپنے علاقے کے لئے بہترین ثابت ہوتے ہیں بلکہ وہ ملکی مسائل پر بھی بات کر سکتے ہیں ہمیں فخر ہے کہ ہماری جماعت کی قیادت میاں نواز شریف کر رہے ہیں جنہوں نے ہمیشہ عوامی ترقی اور انکے مسائل کے حل کی بات کی ،میں دعوے سے کہتا ہوں مسلم لیگ ن نے جیتنے بھی منصوبے شروع کیے انہیں مکمل بھی کیا اور اس بات کی مثال ملکی 65سالہ تاریخ میں نہیں ملتی ان کا کہنا تھا کہ ریکارڈ کی بات ہے کہ جب مسلم لیگ ن کی حکومت آئی تو ملکی گرڈ میں 17ہزار میگا واٹ بجلی تھی ہم نے موجودہ دور حکومت میں 10400میگا واٹ بجلی پیدا کی ،صنعتوں اور گھریلو صارفین کو بلا تعطل بجلی اور گیس فرام کی ،ملک میں زراعت کے شعبہ نے لازوال ترقی کی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 2018کے الیکشن میں بھی جیت مسلم لیگ ن کی ہی ہوگی کیونکہ عوام میاں نواز شریف کی ترقی کے سفر کو جاری اور مکمل دیکھنا چاہتے ہیں۔وزیر اعظم نے حافظ آباد میں یونیورسٹی کیمپس بنانے سمیت مختلف سڑکوں اور گیس کے منصوبوں کا بھی اعلان کیا

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں