فیس بک پر مسلم لیگی ایم پی اے پر تنقید کیوں کی، ممبر اسمبلی کے بھائی نے شہری کے گھر پر حملہ کر دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 23 اپریل 2018 19:35

فیس بک پر مسلم لیگی ایم پی اے پر تنقید کیوں کی، ممبر اسمبلی کے بھائی نے شہری کے گھر پر حملہ کر دیا
جلال پور بھٹیاں(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 23اپریل 2018ء) :فیس بک پر مسلم لیگی ایم پی اے اسد اﷲ آرائیں پرکرنا شہری کو مہنگا پڑ گیا، ممبر اسمبلی کے بھائی عبید اﷲ نے شہری کے گھر پر حملہ کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جلال پور بھٹیاں کے شہری حافظ علی رضا مدنی نے اپنے علاقے میں نکاسی آب کے ناقص انتظامات پر ن لیگی ایم پی اے اسد اﷲ آرائیں کو فیس بک پر تنقید کا نشانہ بنایا جو لیگی ممبر صوبائی اسمبلی کے بھائی عبید اﷲ کو بالکل بھی پسند نہیں آیا ۔

عبید اللہ نے اپنے محافظوں سمیت شہری کے گھر پر دھاوا بول دیا اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے شہری اور اسکے اہلخانہ کو زدوکوب کیا جس کے نتیجے میں شہری شدید زخمی ہو گیا۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایم پی اے کے بھائی سمیت 16 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ دو ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں