ہمارے مخالفین اپنی شکست سے خو ف زدہ ہو کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں، سائرہ افضل تارڑ

ہماری شرافت کو کمزوری نہ سمجھا جائے ہم اپنی اور اپنے کار کنوں کی حفاظت کرنا جانتے ہیں

بدھ 18 جولائی 2018 22:22

ہمارے مخالفین اپنی شکست سے خو ف زدہ ہو کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں، سائرہ افضل تارڑ
حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) سابق وفاقی وزیر صحت و لیگی امیدوار این اے 87سائرہ افضل تارڑ ،امید واران صوبائی اسمبلی ڈاکٹر مظفر علی شیخ ،میاں شاہد حسین بھٹی،شعیب شفیق ارائیںاور چو ہدری افضل حسین تارڑ نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری شرافت کو کمزوری نہ سمجھا جائے ہم اپنی اور اپنے کار کنوں کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔

ہمارے مخالفین اپنی شکست سے خو ف زدہ ہو کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔حافظ آباد پر امن اور شریف لوگوں کا شہر ہے ہم کسی صورت بھی اس امن کو تباہ نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی شریف لوگوں پر کسی قسم کے حملے برداشت کریں گے۔لیگی امید واروں کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے امید وار اور ان کے لیڈر چو ہدری مہدی حسن بھٹی یہ سمجھ چکے ہیں کہ 25جولائی ان کی ناکامی کا دن ہے۔

(جاری ہے)

اس لئے وہ ہمارے کار کنوں پر حملے کر کے انہیں خوف زدہ کرنا چاہتے ہیں مسلم لیگ ن کا ہر کار کن انتخابی نشان شیر کی مانند ہے اور وہ اس طرح کے حملوں، دھمکیوں سے ڈرنے والا نہیں انہوں نے کہا کہ چو ہدری مہدی حسن بھٹی اور پی ٹی آئی کے سینکڑوں کار کنوں نے ہمارے امید وار پی پی 70ڈاکٹر مظفر علی شیخ پر حملہ آور ہو کر نہ صرف کا ر کنوں کو زخمی کیا بلکہ ان کہ مر کزی دفتر اور ہسپتال کو بھی نقصان پہنچایا ۔

حافظ آباد کے پر امن شہری اس طرح کے کسی واقع کی بھی حمایت نہیں کرتے ۔ ہم اس شہر کو پر امن ہی رہنا دیکھنا چاہتے ہیں۔اگر ہم چاہتے تو اس غنڈہ گر دی کے خلاف پورا شہر بند کروا دیتے لیکن مخالفین کی اس غنڈہ گر د ی سے ثابت ہوا کہ لو گ امن پسند اور اس طرح کے واقع کو کسی صورت بھی پسند نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ 2008کے انتخابات میں بھی مہدی حسن بھٹی اور ان کے ساتھیوں نے اسی جگہ پر ہمارے کار کنوں پر تشدد اور فائرنگ کرتے ہوئے انہیں زخمی کیا شایدوہ ڈاکٹر مظفر علی شیخ کو اس طرح کے واقع سے ڈرانا دھمکانا چاہتے ہیں لیکن وہ کسی بھول میں نہ رہیں کہ مسلم لیگ ن کا ہر کار کن ڈاکٹر مظفر علی شیخ ہی ثابت ہوگا۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں