ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 1 فرد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی،ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈاکٹر مظہر حیات

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 2 نومبر 2020 17:10

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 1 فرد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی،ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈاکٹر مظہر حیات
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 نومبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم اور ڈاکٹر مظہر حیات نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 1 فرد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔اس وقت جہلم میں 14 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض ہیں جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس وقت کرونا وائرس کے 2 (Suspected) ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا وائرس کے مشتبہ 25432 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 517 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔اب تک 494 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو بھجوائے جا چکے ہیں۔ اب تک کرونا وائرس سے 9 اموات ہوئی ہیں۔محکمہ صحت جہلم نے ڈی سی صاحب کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے دوران مختلف سکولز اور کالجز کے 395 افراد کے نمونے لے کر کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے لیبارٹری بھجوائے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں