بجلی اور گیس کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، عمر ایوب

جو بھی پاکستانی شہریت رکھتا ہے، اسے کبھی بھی پاکستان آنے سے نہیں روکیں گے،میڈیا سے گفتگو

جمعرات 26 نومبر 2020 22:34

بجلی اور گیس کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، عمر ایوب
حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ ہر گھر میں بجلی اور گیس کی فراہمی یقینی بنانا تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ سابق حکومتوں کی کرپشن اور نااہلی کی وجہ سے گیس کی کمی کا سامنا ہے۔پاکستان کے سیاسی منظر نامے پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جو بھی پاکستانی شہریت رکھتا ہے، اسے کبھی بھی پاکستان آنے سے نہیں روکیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف پاکستان آئیں، حکومت ان کو نہیں روکے گی۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں