‎منشیات اسمگلر گرفتار

ساڑھے بارہ کلوگرام منشیات برآمد

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 19 جون 2021 11:53

‎منشیات اسمگلر گرفتار
حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون 2021ء،نمائندہ خصوصی،اسامہ ارشاد) تھانہ سکھیکی پولیس کی بڑی کاروائی، منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوۓ بین الصوبائی منشیات اسمگلر کو گرفتار کر لیا، لاکھوں روپے مالیت کی افیون اور چرس برآمد، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،پولیس ‎تفصیلات کے مطابق ‎بین الصوبائی منشیات اسمگلر شفیق سے 3 کلو 750 گرام افیون اور 8کلو 750 گرام چرس برآمد ہوئی، ‎منشیات اسمگلر شفیق منشیات صوبہ خیبر پختونخواں سے پنجاب اسمگل کر رہا تھا۔

(جاری ہے)

‎پولیس نے منشیات اسمگلنگ کے لئے استعمال ہونے والی کار کو بھی اپنے قبضہ میں لے لیا۔ ‎ملزم نے منشیات کار کے مختلف خانوں میں چھپا رکھی تھی۔ ‎منشیات اسمگلر شفیق کے خلاف مقدمہ درج کر ساتھیوں اور سہولت کاروں سے متعلق بھی تفتیش کی جا رہی ہے، ایس ایچ او

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں