شہریوں کے لئے پولیس سے متعلقہ آن لائن خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ڈی پی اومحمد معصوم

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 27 جولائی 2021 18:02

حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،اسامہ ارشاد) حافظ آبادپولیس کی جانب سے عوام الناس کی خدمت کےلئے قائم کئے گئے3 پولیس خدمت مراکز اور پولیس خدمت موبائل کی رواں ماہ کی کارکردگی رپور ٹ جاری۔پولیس خدمت مرکزحافظ آباد، جلالپور بھٹیاں ، پنڈی بھٹیاں اور پولیس خدمت موبائل کے ذریعے مجموعی طور پر2 ہزار سے زائد شہریوں کو14 مختلف پولیس خدمات فراہم کی گئیں،جرائم کی بیخ کنی اورمجرموں کی سرکوبی کے ساتھ ساتھ شہریوں کے لئے پولیس سے متعلقہ آن لائن خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

ڈی پی او

تفصیلات کے مطابق حافظ آباد پولیس کی جانب سے رواں ماہ کے دوران پولیس خدمت مراکز اور پولیس خدمت موبائل کے ذریعے شہریوں کو 14 مختلف خدمات فراہم کی گئیں۔

(جاری ہے)

رواں ماہ کے دوران حافظ آباد پولیس کی جانب سے پولیس خدمت مرکز حافظ آباد کے ذریعے 1 ہزار331 شہریوں کو 14 مختلف خدمات فراہم کی گئیں۔رواں ماہ کے دوران349شہریوں نے ڈرائیونگ لرنر کے حصول ، 93 شہریوں نے فریش لائسنس،195 شہریوں نے ڈرائیونگ لائسنس تجدید،03 شہریوں نے ڈرائیونگ لائسنس توثیق،08 شہریوں نے ڈپلیکیٹ ڈرائیونگ لائسنس،03 شہریوں نے انٹر نیشنل لائسنس،115 شہریوں نے لرنر ڈرائیونگ لائسنس تجدید اور47 شہریوں نے جنرل ویریفکیشن کے لئے پولیس خدمت مرکزحافظ آبادسے رجوع کیا۔

78کرایہ داران کا اندراج کیا گیاجبکہ 74 شہریوں کو گمشدگی رپورٹ،148شہریوں کو کریکٹر سرٹیفکیٹ،127 شہریوں کو میڈیکل ڈاکٹ اور05شہریو ں کوایف آئی آرز کی نقول فراہم کی گئیں جبکہ 47 گاڑیوں کی رجسٹریشن اور 03 گاڑیوں کے ویری فیکیشن سرٹیفکیٹ فراہم کئے گئے۔اسی طرح پولیس خدمت مرکز جلالپور بھٹیاں کے ذریعے 129 شہریوں کو 14 مختلف خدمات فراہم کی گئیں۔

رواں ماہ کے دوران 47شہریوں نے ڈرائیونگ لرنر کے حصول ، 02 شہریوں نے ڈرائیونگ لائسنس توثیق اور23 شہریوں نے لرنر ڈرائیونگ لائسنس تجدید کے لئے پولیس خدمت مراکزسے رجوع کیا۔11کرایہ داران کا اندراج کیا گیاجبکہ 27 شہریوں کو گمشدگی رپورٹ،05شہریوں کو کریکٹر سرٹیفکیٹ اور09شہریو ں کوایف آئی آرز کی نقول فراہم کی گئیں۔جبکہ پولیس خدمت مرکز پنڈی بھٹیاں کے ذریعے366 شہریوں کو 14 مختلف خدمات فراہم کی گئیں۔

رواں ماہ کے دوران116شہریوں نے ڈرائیونگ لرنر کے حصول اور30 شہریوں نے لرنر ڈرائیونگ لائسنس تجدید کے لئے پولیس خدمت مراکزسے رجوع کیا۔19کرایہ داران کا اندراج کیا گیاجبکہ 34 شہریوں کو گمشدگی رپورٹ،16شہریوں کو کریکٹر سرٹیفکیٹ، 77شہریوں کو میڈیکل ڈاکٹ اور 42شہریو ں کوایف آئی آرز کی نقول فراہم کی گئیں۔حافظ آباد پولیس کی جانب سے قصبہ جات میں پولیس خدمت موبائل کے ذریعے بھی276 شہریوں کو 14 مختلف خدمات فراہم کی گئیں۔

پولیس خدمت موبائل کے ذریعے 06 شہریوں کو کریکٹر سرٹیفکیٹ،42 شہریوں کو ایف آئی آر کی نقول،23 شہریوںکو گمشدگی رپورٹ، 172 شہریوں کو لرنر ڈرائیونگ لائسنس،28 شہریوں نے لرنر ڈرائیونگ لائسنس تجدید اور1 بین الضلاعی ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کی گئی۔ڈی پی او حافظ آباد محمد معصوم کا کہنا تھاکہ اس وقت شہر بھر میں پولیس موبائل خدمت مرکز اور03 پولیس خدمت مراکز شہریوں کو خدمات فراہم کر رہے ہیںجہاں شہریوں کو ایک چھت تلے ویری فکیشن سرٹیفکیٹس، گمشدگی رپورٹ، تجدید ڈرائیونگ لائسنس سمیت 14اقسام کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

پولیس خدمت موبائل روزانہ باقاعدگی سے ضلع بھر میں مختلف مقامات پر شہریوں کو سہولیات فراہم کر رہا ہے۔جرائم کی بیخ کنی اورمجرموں کی سرکوبی کے ساتھ ساتھ شہریوں کے لئے پولیس سے متعلقہ آن لائن خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔شہریوں کو پولیس سے متعلقہ سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ڈی پی او حافظ آباد محمد معصوم کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے قائم کرد پولیس خدمت مراکز سے شہری اپنے علاقہ کے قریب ترین خدمت سنٹرز اور پولیس خدمت موبائل کے ذریعے ڈرائیونگ لائسنس ،کریکٹر سرٹیفکیٹ و دیگر سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں